خالد مقبول صدیقی کو مصطفیٰ کمال کی کابینہ میں شمولیت کا پتا بعد میں چلا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو مصطفیٰ کمال کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا پتا بعد میں چلا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے تصدیق کی کہ انہیں اس بارے میں پیشگی نہیں بتایا گیا تھا۔
خالد مقبول صدیقی نے مصطفیٰ کمال سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال سے کوئی لڑائی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی درست نہیں کہ انہیں اور مصطفیٰ کمال کو گورنر سندھ ایک ساتھ بٹھاتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم لندن نہ قانونی اور نہ تنظیمی طور پر کوئی وجود رکھتی ہے۔ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایم کیو ایم لندن کے ذریعے بیرونی مداخلت کی کوشش کو روکیں۔
سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ الطاف حسین کو چاہیے کہ وہ بلوچستان پر کتاب لکھنے کے بجائے کراچی کا مقدمہ لکھیں۔ الطاف حسین بلوچستان پر کتاب لکھ کر ملک دشمنوں کا مقصد پورا کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم کہا کہ
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے
چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے۔
بابر اعظم بھائیوں، ساتھی کرکٹرز اور دوستوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیل رہے تھے۔
بابر اعظم کا ساتھ کرکٹر امام الحق، عثمان قادر اور بھائیوں نے دیا۔
پاکستان ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ دورۂ نیوزی لینڈ ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم کی شمولیت امکان نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا بھی تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکی ہے، قومی کرکٹرز گزشتہ ہفتے گھروں کو روانہ ہو گئے تھے۔