پھر 12 اکتوبر مسلط نہ ہوا تو معاشی بحران ختم ہوجائے گا، رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان 2 سال میں معاشی بحران سے نکل جائے گا۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر مسلط نہیں ہوا تو پاکستان کا معاشی بحران ختم ہوجائے گا۔
کہیں نہیں لکھا سپریم کورٹ جو کہے وہ آئین ہوگا، رانا ثناء اللّٰہوزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نےکہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون سے بالا فیصلے نہیں کرسکتا، کہیں نہیں لکھا کہ جو سپریم کورٹ کہے گا وہ آئین ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے خاتمے پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں کام ہو رہا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ایس آئی ایف سی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر سچی بات کی جائے تو یہ ایک حقیقت ہے کہ ریاست کے 3 ستون اپنی اہمیت کھوچکے ہیں، صرف میڈیا کا چوتھا ستون ہی ملک کو آگے لے کر چلے گا۔
رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ مخالفین کو کارکردگی کے خلاف کوئی نکتہ نہیں ملتا تو سرکاری اشتہارات کو ایشو بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل کہا کہ
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں آئینی بینچ میں مزید 5 ججوں کے اضافے کی منظوری دے دی گئی
سپریم کورٹ میں آئینی بینچ میں مزید 5 ججوں کے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
آئینی بینچ کے مزید 5 ججوں میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم خان اور جسٹس صلاح الدین پنہور بھی آئینی بینچ کا حصہ بن گئے، 5 ججوں کی شمولیت کے بعد سپریم کورٹ آئینی بینچ کے ارکان کی تعداد 13 ہوگئی۔
آئینی بینچ میں بلوچستان سے ایک، خیبر پختونخوا سے 2 جبکہ سندھ اور اسلام آباد سے 1، 1 جج کو شامل کیا گیا ہے۔