اسلام آ باد:

پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دن رات معاشی بہتری کیلیے کام کر رہی ہے، جنرل عاصم منیر بھی اکانومی کو بہتر کرنے کیلیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ 

لیگی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ 1999 میں کسی کو بجلی کے بل اور مہنگائی کا فکر نہیں تھا، ملک آگے بڑھ رہا تھا، ایٹمی قوت بنا چکا تھا اور ایشین ٹائیگر بننےجا رہا تھا، پھر 12 اکتوبر آ گیا یہ کون لایا اس پر زیادہ بات نہیں کرتا، اس وقت نعرہ لگایا گیا کہ ہم حقیقی جمہوریت لا رہے ہیں۔

 انہوں نے  کہا کہ  پھر 9 سال میں دہشت گردی آئی، لاہور جیسی مارکیٹیں بھی محفوظ نہیں تھیں،لوڈشیڈنگ  کی وجہ سے 24 میں سے 20 سے 22 گھنٹے بجلی بند رہتی تھی، ہم نے ملک میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کیے، 2013 میں آپ نے اعتماد کیا اور ہم نے مسائل حل کیے۔

 رانا ثنا نے کہا کہ یہ کہتے ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی، جب 2018 میں ہم کہہ رہے تھے کہ دھاندلی ہوئی ہے تب کہتے تھے آپ اسمبلیوں میں بیٹھ گئے ہیں نظام کو چلنے دیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی جس کا ایک ہی اجلاس ہوا، پھر ملک کے اوپر دوبارہ 12 اکتوبر مسلط کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مارچ اپریل2022 میں ملک ڈیفالٹ کرنے کے قریب تھا، ڈیفالٹ کرنے والے ممالک پر جو گزرتی ہے وہ کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا۔ 

رانا ثنا نے کہا کہ ہم نے پھر مشکل وقت میں کندھا دیا، لوگوں نے بھلے سیاسی طور پر ہمیں قصور وار گردانا ہو، لیکن اگر مارچ اپریل میں عدم اعتماد نہ ہوتا تو ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا تھا، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے سے بچایا اور آگے بڑھایا ہے۔ 

حکومت پنجاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں تمام صوبوں سے آگے بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ بھلے نمبر میں ہم سے کم ہیں مگر آپ ہر حلقہ میں ہار جیت کا فیصلہ کر سکتے ہیں، آپ اپنی قوت کو جمع کیجیے، منظم کیجیے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر مسلط نہ ہوا تو پاکستان دو سال میں ہمیشہ کیلیے معاشی بحران سے چھٹکارا پا لے گا، وفاقی حکومت دن رات معاشی بہتری کیلئے کام کر رہی ہیں، اوراسٹیبلشمنٹ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر بھی اکانومی کو بہتر کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں،آج اگر وہ  ( آرمی چیف) بہتر کام کررہے ہیں تو تنقید بے جا ہے۔

بلوچستان کی صورت حال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ  سب سر جوڑ کر نہ بیٹھے تو ملک اس بحران سے نہیں نکل سکتا، بلوچستان میں فوج کو مضبوط نہ کیا گیا تو پھر اقتدار ان کے ہاتھ ہوگا جو پہاڑوں سے اتریں گے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ دیکھ کر گولیاں مار دی جاتی ہیں۔ 

 خیبرپختونخوا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں بھی اگر حالات خراب ہوئے تو گنڈا پور کی حکومت نہیں رہے گی، سرحد کے دوسری طرف جو بیٹھے ہیں وہ آئیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ جوان روزانہ جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں،پوری قوم کو اس کی تائید کرنی چاہیے، وہ شر پسند جو 26 نومبر کو 12 اکتوبر والی صورتحال قائم کرنا چاہتے تھے، قوم نے ان کا ساتھ نہیں دیا، قوم کو ان کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔ 

 مینارٹی کارڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 93 ہزار لوگوں نے درخواستیں دیں، پچاس ہزار کو مینارٹی کارڈ دے رہے ہیں،  وہ وقت بھی آئے گا کہ فنڈز زیادہ اور مستحق کم ہوں گے۔

رانا ثنا نے کہا کہ شفافیت پر تو کوئی بات نہ ہوئی مگر اب میڈیا پر اشتہارات پر بات ہو رہی ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، حکومت کے بجٹ میں باقاعدہ میڈیا بجٹ مختص کیا جاتا ہے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈیفالٹ کرنے رہے ہیں

پڑھیں:

کابینہ کی موجودہ تعداد قانونی گنجائش سے کم ہے، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن  کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ممبران کی جس تعداد کی آئین اور قانون اجازت دیتا ہے موجودہ تعداد اس سے کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک وزارت جس کا اربوں میں بجٹ ہے، اگر اس میں ایک وزیر کی تنخوا سے فرق پڑسکتا ہے تو ہمیں نہیں کرنا چاہیے، لیکن اگر ایک وزارت موجود ہے تو کیا اس کی سیاسی نگرانی کی ضرورت نہیں ہے؟

یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ میں شامل نئے چہرے کون ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں اس کی تفصیل دی گئی جس کی خبر میڈیا پہ بھی چلی، وزیراعظم کی جو پالیسی ہے تنخوا لینے نہ لینے اور بیرونی دوروں سے متعلق اس پر سب عمل کریں گے۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کو وزارت دینے سے کوئی پارٹی کے اندر کوئی مسئلہ کھڑا نہیں ہوگا، سیاسی ورکرز کی اپنی رائے ضرور ہوتی ہے مگر حکومت کی اپنی بھی ترجیحات ہوتی ہیں جنہیں پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رانا ثنا اللہ کابینہ

متعلقہ مضامین

  • 12اکتوبر دوبارہ مسلط نہ ہواتو 2سال میں معاشی بحران سے نکل آئیں گے : رانا ثناء
  • پھر 12 اکتوبر مسلط نہ ہوا تو معاشی بحران ختم ہوجائے گا، رانا ثناء اللّٰہ
  • دوبارہ کوئی 12 مئی مسلط نہ ہوا تو پاکستان 2 سال میں معاشی بحران سے نجات حاصل کر لےگا، رانا ثنااللہ
  • پاکستان دو سال میں معاشی بحران سے نکل جائے گا، رانا ثنا اللہ
  • آپ مولانا صاحب کی طرف سے ناں ہی سمجھیں، رانا تنویر
  • کابینہ کی موجودہ تعداد قانونی گنجائش سے کم ہے، رانا ثنا اللہ
  • بی جے پی حکومت میں موجود معاشی ناانصافی غرباء کیلئے لعنت بن گئی، پرینکا گاندھی
  • PTIمالی بحران،ملازمین کی تنخواہوں میں50 فیصد کٹوتی
  • پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد کٹوتی کردی