چین کے چھنگ دو میں ” فالو دا مووی ٹور ان چائنا”تھیم ایونٹ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
بیجنگ : نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” فالو دا مووی ٹور ان چائنا” کے موضوع پر ثقافتی و سیاحتی سرگرمی چھنگ دو ، سیچوان میں منعقد ہوئی۔ امریکہ ، روس ، اسپین ، لیٹویا اور دیگر ممالک کے سیاحوں ، نیز سیچوان میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء نے اس سرگرمی میں فلم بینی ، ثقافتی تجربے اور تاریخی مقامات کے دورے سے چینی ثقافت سے متعلق آگہی حاصل کی۔
تاحال دنیا بھر میں ” فالو دا مووی ٹور ان چائنا” کے موضوع پر تقریباً 100 پروموشنل سرگرمیاں منعقد ہو چکی ہیں اور اسے بیرون ملک پرجوش ردعمل ملا ہے ۔ شنگھائی، تیان جن، چھنگ داؤ، شی آن ، ہانگژو اور دیگر شہروں میں متعدد غیر ملکی سیاحتی گروپ آئے ہیں۔ یکم مارچ تک ، “نیزہ 2″ کا مجموعی باکس آفس 14.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گبون کا فٹبالر چین میں 11 ویں منزل سے گر کر جاں بحق
افریقی ملک گبون کا نوجوان فٹبالر چین میں 11 ویں منزل سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہارون سالم بوپینزا کی عمر 28 سال تھی، انہوں نے اپنی قومی ٹیم گبون کے لیے 35 میچز کھیلے تھے جس کے دوران انہوں نے 8 گول کیے تھے۔
ہارون سالم بوپینزا نے 23-2022ء کے سیزن کے دوران 2 عرب کلبوں، قطر کے العربی اور سعودی عرب کے الشباب کے لیے بھی فٹبال مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام نے افسوس ناک واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چینی پولیس کے مطابق ہارون سالم بوپینزا ان دنوں چینی سپر لیگ کے لیے چین میں موجود تھے، وہ بدھ کو ہانگزو شہر میں رہائشی عمارت سے گر کر جاں بحق ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اسٹرائیکر کرائے کے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گرے جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
Post Views: 4