بیجنگ : سائٹ سے موصول فوٹیج کے مطابق رین آئی ریف پر فلپائن کے غیر قانونی “گراونڈڈ ” جنگی جہاز سے سیاہ گہرے دھویں کا اخراج دیکھا گیا جس سے شبہ ہے کہ یہاں کچرا جلایا گیا ہے ، جس سے رین آئی ریف کے قریب آبی ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

یہ بتایا گیا ہے کہ رین آئی ریف پر طویل عرصے سے فلپائن کے غیر قانونی” گراونڈڈ “جنگی جہاز نے رین آئی ریف کے کورل حیاتیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور تسلسل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سخت تربیت ہی سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد: آرمی چیف

اسلام آباد+بہاولپور (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جدید منصوبے تعلیم، آئی ٹی اور جنگی تیاریوں کے فروغ کیلئے متعارف کروائے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور چھاؤنی کا دورہ کیا اور وہاں جاری آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ تربیت کے امور پر بریفنگ لی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ان کی بے لوث لگن، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سخت اور مؤثر تربیت ہی ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد  ہے اور جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یہ پاکستان آرمی کی نمایاں خصوصیت ہے۔ انہوں نے افسروں اور جوانوں کے غیر متزلزل عزم‘ بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سی آئی ایم ایس)، انووسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کومبیٹ سمیولیٹر ارینا کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید منصوبے طبی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنگی تیاریوں کو فروغ دینے کے لیے متعارف کروائے گئے ہیں۔ آرمی چیف نے بہاولپور کی مختلف جامعات کے طلبہ سے بھی ملاقات کی اور نوجوانوں کی تعلیم و ترقی میں پاک فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیمی میدان میں محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی اور کہا کہ اپنی مہارتوں میں اضافہ کر کے قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ نوجوانوں کی تربیت کیلئے فوج کے عزم کو سراہا۔ قبل ازیں بہاولپور آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے کہا کہ سخت ٹریننگ سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ جدید جنگی حربوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یہ سخت ٹریننگ جاری رہنی چاہئے۔ آرمی چیف نے پاکستان کا مستقبل تشکیل دینے میں نوجوانوں کے کردار کو سراہا اور نوجوان ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے اقدامات سے متعلق فوج کی حمایت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی فلم “نادانیاں” کا ٹریلر جاری
  • سخت تربیت ہی سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد: آرمی چیف
  • جدید منصوبے آئی ٹی اور جنگی تیاریوں کے فروغ کیلئے متعارف کروائے گئے ہیں، آرمی چیف
  • عمران خان کا “ٹائم” میگزین میں شائع مضمون، پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ قرار
  • “”رونالڈو کی ناسا ڈائٹ” وسیم اکرم کا رمیز پر طنز
  • پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے، سیکرٹری ماحولیات آزاد کشمیر
  • امریکا فلپائن کو فوجی امداد دیکر چین کو محدود کرنے کے عمل میں مہرہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، چینی میڈیا
  • چین ، چھانگ عہ 6 کے نمونے سے چاند پر  “میگما سمندر” کے ثبوت حاصل ہوئے
  • “چھیوشی” میگزین میں شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا