فائل فوٹو۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چینی کی سپلائی اور قیمت پر کنٹرول سے متعلق اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ 

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خور ونوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی اسمگلنگ پر سخت کارروائی کی ہے۔

وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول سے متعلق سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور چینی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ 

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، صوبائی سطح پر چینی کم قیمت پر فروخت کیلیے فیئر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں۔ 

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال، احد چیمہ، رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔

جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سخت کارروائی کی

پڑھیں:

ایف آئی اے کی کارروائی ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4ملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی لاہور زون نے کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کا ایک انتہائی مطلوب ملزم بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر ہے، ملزم 2019 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کے لیے 90 لاکھ روپے بٹورے۔ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ دیگر ملزمان غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہے تھے، ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹ، تعلیمی دستاویزات اور موبائل سمز برآمد ہوئی ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • چینی کے سمگلروں ‘ ذخیرہ اندوزں کیخلاف کارروائی کی جائے : وزیراعظم : بلاول آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے 
  • وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا
  • ایف آئی اے کی کارروائی ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4ملزمان گرفتار
  • وزیر اعظم کی چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • رمضان المبارک میں چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:وزیراعظم 
  • عوام کو اشیائے خور و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
  • گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف روزانہ کارروائی ہو گی، وزیر اعلیٰ جی بی
  • حکومت سندھ کا پرنٹڈ شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیوں، دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ