حکمرانوں نے آئین میں ترامیم کرکے مظلوم طبقات ، اقلیتوں کو نظر انداز کیا، اکمل بھٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )مینارٹیز الائنس پاکستان کے یوم تاسیس اور شہباز بھٹی شہید کے چودہویں یوم شہادت پر مینارٹیز الائنس پاکستان اسلام آباد کے زیر اہتمام شہباز بھٹی کی جائے شہادت پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمع افروزی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے مینارٹیز الائنس پاکستان کے مرکزی چئیرمیں اکمل بھٹی نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینارٹیز الائینس پاکستان عدم وانصاف مذہبی آزادی مستحکم جمہوریت حق رائے دہیاور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا۔ حکمرانوں نے ملک کے آئین و قانون میں ہونے والی ترامیم میں محکوم پسماندہ اور خصوصا اقلیتوں کو نظر انداز کیا ہے،عدلیہ میں ہونے والی تقرریوں، سمیت جوڈیشل کمیشن میں کسی اقلیتی فرد کو نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہباز بھٹی قائداعظم کے لبرل اور سیکولر سوچ اور امن اور مستحکم پاکستان کی علامت تھے۔ انہوں نے بیرونی دنیا میں پاکستان کا بہتر اور شفاف چہرہ پیش کیا ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ شہباز بھٹی کے مشن کو پورا کریں گے۔

آصف جان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حقیقی ترقی پاکستان کی اقلیتوں کو یکساں حقوق دیکر قومی دھارے میں شامل کرنے میں ہی مضمر ہے۔ کہا کہ مینارٹیز الائینس پاکستان کا یہ مطالبہ ہے کہ آئین پاکستان میں پاکستانی قوم کو تقسیم اور تفریق پیدا کرنے والی شقوں میں ترامیم کرکے اسے اقوام متحدہ کے عالمی چارٹر کے مطابق تشکیل دیا جائے۔ جبری تبدیلی مذہب کو قانون سازی کرکے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی اور شہید شہباز بھٹی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے مشن کی تکمیل کریں گے آخر میں ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

چینی کے سمگلروں ‘ ذخیرہ اندوزں کیخلاف کارروائی کی جائے : وزیراعظم : بلاول آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے۔ صوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں، چینی کی سمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور سمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس کو بریفنگ  دی کہ چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی، اس حوالے سے انتظامیہ ضلع کی سطح پر مستعدی سے کام کرے گی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی کی سمگلنگ پر سخت کارروائی کی جس سے چینی کی سمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملی۔ وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت  اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور  چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی خلاف سخت کارروائی کرنے کا کہا۔ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں چینی اور دیگر اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ علاوہ ازیں  علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے۔ حکومتی معاہدوں پر پارٹی تحفظات، ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم امور  پر بات چیت ہو گی۔ وزیراعظم سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور  وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے  الگ الگ ملاقات کی۔ رانا مشہود احمد خان نے پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ملک میں جاری منصوبوں کی پیشرفت  کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ جبکہ اویس لغاری نے پاور ڈویژن پر بات چیت کی ، جبکہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا،  شیخ وسیم اور سعد وسیم بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ 
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ
  • چینی کے سمگلروں ‘ ذخیرہ اندوزں کیخلاف کارروائی کی جائے : وزیراعظم : بلاول آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے 
  • فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کردی 
  • ضروری ترامیم کرنے پر فیفا نے پاکستان پر عائد پابندی اٹھالی
  • ایس ای سی پی نے مضاربہ آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دے دی
  • 40 لاکھ گھرانوں کو 5 ہزار فی خاندان رمضان پیکج کا افتتاح: دہشتگردی ناسور، اس کی قبر کھودیں گے، شہباز شریف
  • سماج کے کمزور طبقات اور جینڈر بجٹنگ
  • بانی کے خط میں کیا ہے؟