Nawaiwaqt:
2025-03-03@09:28:13 GMT

قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں میں روزہ افطار ہونے سے قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.1ریکارڈکی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے

پڑھیں:

وادیٔ نیلم: آٹھ مقام میں مطلع صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

— فائل فوٹو 

وادیٔ نیلم  کی تحصیل آٹھ مقام میں مطلع صاف ہے لیکن بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

آٹھ مقام میں سڑکوں پر جمی برف کے باعث ہلمت، تاوبٹ، گریس سمیت متعدد علاقوں کی سڑکیں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے خیبر پختون خوا: بارشوں سے تباہی، 2 افراد جاں بحق

آٹھ مقام میں بجلی اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہیں اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں سست روی سے شہری پریشان ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں 2 تا 4 مارچ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محبوب حسین چغتائی ایم یوجے (ورکر ) کے صدر اور محمد عبداللہ جنرل سیکرٹری نامزد 
  • بلوچستان ؛ زلزلے کے شدید جھٹکے
  • افطاری کے بعد سردی محسوس کیوں ہوتی؟ اہم وجہ سامنے آگئی
  • زلزلے کے خوف نے شہری کو غار میں رہنے پر مجبور کردیا
  • وادیٔ نیلم: آٹھ مقام میں مطلع صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
  • کھٹمنڈو زلزلے سے لرز اٹھا، 6.1 شدت کا جھٹکا محسوس کیا گیا
  • بھارت نے جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کے بل پر امن قائم کر رکھا ہے، عمر عبداللہ
  • کرد جنگجوؤں کے سربراہ کی جماعت کا 40 سال بعد ترکی سے جنگ بندی کا اعلان
  • نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی