دوبارہ کوئی 12 مئی مسلط نہ ہوا تو پاکستان 2 سال میں معاشی بحران سے نجات حاصل کر لےگا، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اب اگر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر مسلط نہ ہوا تو ملک 2 سال میں معاشی بحران سے نجات حاصل کرلے گا۔
یہ بھی پڑھیں معاشی بحرانوں سے نکلنے کے لیے پاکستان اب تیار ہے، بلوم برگ
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ مہنگائی 40 فیصد سے 3 سے 4 فیصد پر آگئی ہے، اسے مزید نیچے لایا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں جب بھی موقع ملا ملک کی بھرپور خدمت کی، منارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت اور آرمی چیف کی قیادت میں ایس آئی ایف سی بھرپور کوشش کررہی ہے۔
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ ریاست کے تین ستونوں کی اہمیت ختم ہوچکی ہے، صرف میڈیا کا چوتھا ستون ہی ملک کو آگے لے کر چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں موجودہ بحران کا واحد حل آزادانہ و منصفانہ انتخابات ہیں، اپوزیشن کی قومی کانفرنس کا اعلامیہ
انہوں نے مزید کہاکہ مخالفین کو کارکردگی کے خلاف کوئی نکتہ نہیں ملتا تو سرکاری اشتہارات کو ایشو بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
12 مئی wenews آرمی چیف رانا ثنااللہ مشیر وزیراعظم معاشی بحران وزیراعظم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف رانا ثنااللہ وی نیوز رانا ثنااللہ نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
افغان مہاجرین کا بحران اور تجارت و ٹرانزٹ میں مشکلات، امارت اسلامی کا وفد پاکستان روانہ
افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت الحاج نورالدین عزیزی اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
وزارت صنعت و تجارت کے اعلامیے کے مطابق اس وفد میں نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور دفتر، سرمایہ کاری میں سہولت کاری کے ادارے، وزارت خارجہ، مالیات، مہاجرین و واپس آنے والوں کے امور، ٹرانسپورٹ و سول ایوی ایشن، زراعت، آبپاشی و مالداری اور نجی شعبے کے نمائندے شامل ہیں۔
وفد کے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹ کے راستے میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینا اور ان کا حل تلاش کرنا، نیز پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق مسائل پر بات چیت کرنا بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغان مہاجرین افغانستان پاکستان تجارت دورہ پاکستان مسائل پر بات چیت وزیر صنعت و تجارت وی نیوز