خالد مقبول بےبس سربراہ ہیں، ایم کیو ایم کی کوئی حیثیت نہیں، سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم پی ایس پی مافیا کے نرغے میں ہے، ان کے اپنے اختلافات ہیں، تجاوزات کو روزگار سے جسٹیفائی نہیں کرنا چاہیئے، سڑکوں پر انکروچمنٹ ختم کرنی ہے، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوتا ہے تو لوگ ہمیں برا کہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ خالد مقبول بےبس سربراہ ہیں، ایم کیو ایم کی کوئی حیثیت نہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم پی ایس پی مافیا کے نرغے میں ہے، ان کے اپنے اختلافات ہیں، ایم کیو ایم نے جماعت اسلامی والا کام کیا ہے، بلدیاتی اداروں کو تباہ پرانے میئر نے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ کے ڈی اے سے 3 ارب روپے کا پلاٹ سندھ حکومت خرید رہی ہے، پیپلز پارٹی نے کام شروع کیا تو ایم کیو ایم کریڈٹ لینا چاہتی ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ تجاوزات کو روزگار سے جسٹیفائی نہیں کرنا چاہیئے، سڑکوں پر انکروچمنٹ ختم کرنی ہے، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوتا ہے تو لوگ ہمیں برا کہتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم سڑکوں پر کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں ٹینکرز کے مسائل کی وجہ سندھ حکومت ہے، ارسلان خالد
انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے، پی ٹی آئی کراچی کو دوبارہ تاریکی میں نہیں جانے دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کراچی میں انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کی ہے۔ کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹینکرز کے مسائل کی وجہ ہم سندھ حکومت کو سمجھتے ہیں۔ ارسلان خالد نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو اس مسئلے کی وجہ ہے مستعفی ہونا چاہیئے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کو دوبارہ تاریکی میں نہیں جانے دے گی۔