اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ رواں برس صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مالیت 240روپے فی کس ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفّارہ ادا کریں۔

انہوں نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم سے متعلق بتایا کہ گندم کے آٹے کا فدیہ 240روپے ہے، جَو کے لحاظ سے فدیہ 700روپے جب کہ عمدہ کھجور کے لحاظ سے فدیہ 4000 روپے ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے مزید بتایا کہ عمدہ کشمش کے حساب سے فدیہ 6400روپے ہے جبکہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے۔
مزیدپڑھیں:مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبرآگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

معروف گلوکارہ کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد گلوکارہ اینجی اسٹون کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

معروف گلوکارہ اینجلہ لاورن براؤن اینچی اسٹون کے نام سے مشہور تھیں، جو یکم مارچ کو ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، ان کی عمر 63 برس تھی۔

گلوکارہ کی کار کو حادثہ ایک 18 وہیلر ٹرک کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ ان کی بیٹی لادی ڈائمنڈ نے سوشل میڈیا پر افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری ماں چلی گئی۔

اینجی اسٹون کو ان کے ہپ ہاپ گروپ The Sequence اور R&B ہٹ گانوں جیسے Wish I Didn’t Miss You کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔

اینچی اسٹون 18 دسمبر 1961 کو کولمبیا جنوبی کیرولائنا میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے 10 سولو البمز ریلیز کیے اور 3 بار گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں، انہوں نے موسیقی کے علاوہ ٹی وی اور فلم میں بھی کام کیا۔
مزیدپڑھیں:رواں سال صدقہ فطر کی کم ازکم مالیت کتنی ہے؟ معروف عالم دین نے بتادیا

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا پنجاب کے طلبا و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان، اہلیت کا معیار بھی بتادیا
  • معروف گلوکارہ کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں
  • رواں برس صدقہ فطر کی کم سے کم مالیت کیا ہے؟ معروف عالم دین کا بیان سامنے آگیا
  • رواں برس صدقہ فطراورفدیے کی کم سے کم مقدار کتنی ہوگی؟
  • کرکٹ میں اجارہ داری! بھارتی بورڈ کمزور کیسے کیا جائے؟ انضمام نے بتادیا
  • شریا گھوشال کیوں پریشان ہیں؟ گلوکارہ نے خود بتادیا
  • کیا دنیا کی معروف ویڈیو کالنگ سروس کا دور لد گیا؟
  • مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کے اشتہار کس نے چھپوائے؟ رانا ثنااللہ نے بتادیا
  • پاکستان میں رواں سال پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آ گئے