رمضان المبارک :کن اوقات میں گیس ملے گی ؟ شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کےدوران گیس فراہمی کیلئےنیاشیڈول نافذالعمل کر دیاگیا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نےسحری وافطاری کےاوقات میں پریشرکیساتھ گیس فراہمی کافیصلہ کر لیا۔سحری کیلئے رات اڑھائی سے لیکر صبح 8بجے تک پریشر کیساتھ گیس ملے گی،افطاری کے اوقات میں دوپہر اڑھائی سے لیکر رات 10بجےتک گیس دی جائےگی۔
کمپنی نےرمضان المبارک میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے100ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ جنرل مینجر لاہور ایسٹ راشد عنایت کے مطابق ٹیمیں 24گھنٹےفرائض انجام دیں گی۔
مزیدپڑھیں:رمضان کی آمد پرپمپ مالک نےپیٹرول سستا کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسرائیل نے غزہ کے 30 فیصد علاقے پر قبضہ کرلیا، امداد کی فراہمی روکنے کا فیصلہ برقرار
غزہ: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 18 مارچ سے غزہ میں دوبارہ کارروائیاں شروع کرنے کے بعد اب تک فلسطینی علاقے کے تقریباً 30 فیصد حصے کو ’سیکیورٹی بفر زون‘ میں تبدیل کر دیا ہے اور ایک ہزار 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی، جیسا کہ لبنان اور شام میں ہے۔ اسرائیلی افواج نے جنوبی شہر رفح پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور فلسطینیوں کو چھوٹے علاقوں میں محدود کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق 18 مارچ سے جاری حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ صرف گزشتہ دنوں میں شمالی غزہ میں 13 اور ایک فضائی حملے میں 10 افراد شہید ہوئے جن میں معروف مصنفہ اور فوٹوگرافر فاطمہ حسونا بھی شامل ہیں۔
طبی ادارے ایم ایس ایف نے کہا ہے کہ غزہ اب ایک "اجتماعی قبر" بن چکا ہے جہاں نہ صرف فلسطینی بلکہ ان کی مدد کرنے والے بھی خطرے میں ہیں۔
ادھر اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی روکنے کا فیصلہ جاری رکھے گا۔