Daily Ausaf:
2025-03-03@09:20:51 GMT

رمضان کی آمد پرپمپ مالک نےپیٹرول سستا کردیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

نارووال(نیوز ڈیسک) نارووال میں رمضان کی آمد پر پٹرول پمپ مالک کی دریادلی،پٹرول پمپ مالک نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پمپ مالک مارکیٹ میں 257.24 روپے لیٹر فروخت ہونیوالے پٹرول کو اپنے پمپ پر 254.24 روپے فی لیٹر فروخت کر رہا ہے۔ پٹرول پمپ کے مالک رانا اشفاق نے کہا ہے کہ وہ عید پر پٹرول کو مزید 10 روپے سستا کریں گے۔

رانا اشفاق نے کہا کہ رمضان پر ہر تاجر کو ضروریات کی اشیا سستی کرنی چاہئے کیونکہ اس مقدس مہینے میں ایک نیکی کا ثواب 70گنا زیادہ ملتا ہے۔

انہوں نے تاجر برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقدس مہینے میں دوسروں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونے کی کوشش کریں۔
مزیدپڑھیں:وانا:دہشتگرد نے بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 فوجی جوان شہید،10 افراد زخمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پمپ مالک

پڑھیں:

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی، فی کلو قیمت میں 5 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا؛ 40 لاکھ گھرانوں کو رقم ملے گی
  • وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا؛ فی خاندان کو کتنی رقم ملے گی؟
  • پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، ویٹی کن
  • ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
  • پٹرول 50 پیسے، ڈیزل 5.31، مٹی کا تیل 3.53 روپے لٹر سستا
  • حکومت کا پٹرول 50 پیسے سستا کرنے کا اعلان
  • رمضان المبارک سے پہلے گیس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی
  • رمضان المبارک کی آمد، حکومت کا عوام کو پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کمی کا تحفہ دینے پر غور
  • ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا