عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس مقدمات 4 ہزار 457 ارب روپے پر مشتمل ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ملک بھر کی عدالتوں میں اربوں روپے کے ٹیکس ریونیو کی وصولی میں مشکلات کے پیش نظر سپریم کورٹ کی ٹیکس مقدمات کے حل کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات سامنے آ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 7 نومبر 2024 کے اجلاس میں اہم انکشاف ہوا، معلوم ہوا کہ اعلیٰ عدالتوں میں زیر التوا 1 لاکھ 8366 مقدمات میں 4457 ارب روپے کی رقم شامل ہے۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ سپریم کورٹ میں تقریباً 6 ہزار ریونیو کے مقدمات زیر التوا ہیں، 2 ہزار کیسز ٹربیونلز، عدالتوں میں زیر التوا ہیں، جن میں حکم امتناع ہو چکے۔سپریم کورٹ کمیٹی نے اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے تجویز دی کہ سپریم کورٹ میں اے ڈی آر یونٹ قائم کیا جائے، اس یونٹ سے ایف بی آر اور دیگر ریاستی اداروں کے اے ڈی آر نظام کی نگرانی ہو سکے گی، کمیٹی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور تمام ہائی کورٹس میں ایک اے ڈی آر سیل قائم کیا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سپریم کورٹ ، 9مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر
عمران خان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر
جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست، صنم جاوید کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی مقرر
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے ۔بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کیخلاف اپیلیں بھی مقرر، جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی مقرر کر دی، فواد چوہدری کی انسداد دہشتگردی عدالتوں سے متعلقہ دستاویزات نہ ملنے کی درخواست بھی مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔