کراچی:

ڈیفینس میں ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح درخشاں تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز6 شاہین محفاظ کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ راؤ محمد اخلاق ولد راؤ مشتاق اور زخمی کی شناخت 25 سالہ محمد وقاص کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان ملیر کے رہائشی اور متوفی راؤ محمد اخلاق موٹرسائیکل رائیڈر ہے۔

ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق زخمی محمد فیاض آن لائن موٹرسائیکل بک کرواکر ڈیفنس آیا تھا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل رائیدر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہوگئی جبکہ پولیس نے موٹر سائیکل کو تھانے منتقل کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل جاں بحق اور

پڑھیں:

کراچی: ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق


کراچی میں سڑکوں پر دندناتے ڈمپر نے رکشے کو ٹکر دے ماری جس سے آج ایک اور شہری جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ حب ریور روڈ پر پیش آیا جہاں ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

کراچی: مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات، 3 شہری جاں بحق

کراچی میں 3 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3 شہری جان سے گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہ محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے اسکول کے بچوں کو بھی نہیں بخشا
  • کراچی میں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے ایک اور شہری کی جان لے لی
  • جیل چورنگی پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی: ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق
  • کراچی: حب ریور روڈ پر ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، ایک جاں بحق، چار زخمی
  • کراچی: فائرنگ کےمختلف واقعات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی
  • چکوال، کراچی سے سوات جانے والی بس حادثے کا شکار،8 افراد جاں بحق 15زخمی
  • موٹروے ایم ٹو نیلہ دلہہ کے مقام پر قریب مسافر بس حادثے کا شکار