رواں برس صدقہ فطر کی کم سے کم مالیت کیا ہے؟ معروف عالم دین کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ رواں برس صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مالیت 240روپے فی کس ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفّارہ ادا کریں۔
انہوں نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم سے متعلق بتایا کہ گندم کے آٹے کا فدیہ 240روپے ہے، جَو کے لحاظ سے فدیہ 700روپے جب کہ عمدہ کھجور کے لحاظ سے فدیہ 4000 روپے ہے۔
مفتی منیب الرحمان نے مزید بتایا کہ عمدہ کشمش کے حساب سے فدیہ 6400روپے ہے جبکہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سپریم کورٹ آئینی بنچ کی تعداد بڑھا کر 13کردی گئی، جسٹس منصور اور جسٹس منیب سمیت پی ٹی آئی ارکان کی مخالفت
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 8 سے بڑھا کر 13 کردی گئی، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس منصور، جسٹس منیب اور پی ٹی آئی ارکان نے مخالف کردی۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 5 ججز کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد آئینی بینچ میں 5 ججز کا اضافہ کر دیا گیا بعدازاں تعداد 8 سے بڑھ کر 13 ہوگئی۔ان ججز میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شکیل احمد، جسٹس اشتیاق ابراہیم، اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔بلوچستان سے جسٹس ہاشم کاکڑ، اسلام آباد سے جسٹس عامر فاروق، کے پی سے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد، سندھ سے جسٹس صلاح الدین پنہور آئینی بینچ کا حصہ بنے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئینی بینچ میں مزید پانچ ججز کو شامل کرنے کی منظوری اکثریت سے دی گئی تاہم جسٹس منیب اختر، جسٹس منصور علی شاہ نے مخالفت کی، پی ٹی آئی کے دو ممبران علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بھی مخالفت کی۔ذرائع کے مطابق چاروں ممبران نے رائے دی کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز کو آئینی بینچ میں شامل کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی بینچ میں مزید پانچ نام شامل کرنے کی رائے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے دی، پی ٹی آئی نے آئینی بنچ میں ججز شامل کرنے کیلئے طریقہ کار طے کرنے کا مطالبہ کیا۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ آئینی بینچ میں کون سے ججز ہوں گے یہ اختیار آئینی بینچ کے سربراہ کے پاس نہیں ہونا چاہیے، آئینی بینچ کے سربراہ صرف یہ کہہ سکتے ہیں انہیں کتنے جج درکار ہیں، کون سا جج آئینی بینچ میں شامل ہوگا یہ جوڈیشل کمیشن اکثریت سے طے کرے گا۔ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ کیلئے تین مزید ججز نامزد کر دیے گئے، جسٹس ریاضت سحر، جسٹس نثار احمد بھمبھرو اور جسٹس عبدالحامد سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ کا حصہ ہوں گے۔