City 42:
2025-04-19@12:15:33 GMT

رمضان المبارک :کن اوقات میں گیس ملے گی ؟ شیڈول جاری

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

شاہد ندیم سپرا:رمضان المبارک کےدوران گیس فراہمی کیلئےنیاشیڈول نافذالعمل کر دیاگیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نےسحری وافطاری کےاوقات میں پریشرکیساتھ گیس فراہمی کافیصلہ کر لیا۔سحری کیلئے رات اڑھائی سے لیکر صبح 8بجے تک پریشر کیساتھ گیس ملے گی،افطاری کے اوقات میں دوپہر اڑھائی سے لیکر رات 10بجےتک گیس دی جائےگی۔
کمپنی نےرمضان المبارک میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے100ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ جنرل مینجر لاہور ایسٹ راشد عنایت کے مطابق ٹیمیں 24گھنٹےفرائض انجام دیں گی۔

لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ، مریم نواز

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنا نا عوام کی بہت بڑی خدمت ہے، خواب تھا ما ھولیات کے تحفظ کے لئے کچھ ایسا کر سکوں جس سے لوگ صاف فضا میں سانس لے سکیں ، پہلی بار موثر ما حولیاتی پالیسی مریم اور نگزیب کی سربراہی میں بنائی گئی ہے ۔ پانچ سال فتنے سے دوری اور استحکام کے مل گئے تو ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا ۔

ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا ہر سال سموگ کی صورتحال ماحول کو خراب کرتی ہے۔ سموگ کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ تعلیمی ادارے بند کرنے پڑتے ہیں ۔ انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہماری فضا برتی طرح متاثر ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

میرا خواب تھا ما حولیات کے تحفظ کے لئے کچھ ایسا کر سکوں جس سے لوگ صاف فضا میں سانس لے سکیں ۔

پہلی بار موثر ماحو لیاتی پالیسی مریم اور نگزیب کی سربراہی میں بنائی گئی ہے ۔ ماحولیاتی پالیسی کے باعث اس ٹاسک فورس کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے ۔ ماحولیاتی تحفظ فورس کو مختلف اہداف گء دئیے گئے ہیں ۔ امید ہے یہ فورس اپنے ا ہداف کو بخو بی حا صل کر پائے گی ۔ فورس میں شامل افراد خوش قسمت ہیں جو اپنے ملک کی خدمت کریں گے ۔ امید ہے آپ پوری لگن سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے ۔

انہوں نے کہا ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنا نا عوام کی بہٹ بڑی خدمت ہے ۔ خوشی ہے پنجاب میں زیرو پلاسٹک کا پرواگرام شروع کیا گیا ہے ۔ ماحولیاتی تحفط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے ایک سال کے اندر اللہ کے فضل سے عوام کے حالات بدلے ہیں ۔ چار سا ل بھی یہاں ایک حکومت رہی جو ا پنے اثاثے بناتے رہے اور عوام کے لئے کچھ نہ کیا ۔

انہوں نے کہا شہباز شریف کی حکومت نے دن رات محنت کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ۔ آج ملک کے ہر کونے سے سٹاک ما رکیٹ کے ریکارڈ بنانے ، فچ کی پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کی آوازیں آ رہی ہیں ۔ یہ سب شہباز شریف اور نواز شریف کی محنت کے نتیجے میں ہوا ۔ محنت کی جائے تو اس ملک کی مٹی ا تنی زرخیز ہے کہ ترقی اور خوشحالی اس قوم کا مقدر بن سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ روٹی آج بارہ روپے کی ہے ، آٹا سستا ہے ۔ رمضان المبار ک میں لوگوں کو انکی دہلیز پر دس ہزار روپے دئیے گئے ۔ پاکستان آج ریکارڈ ترقی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا پنجاب میں صفائی ستھرائی میں بہتری آئی ہے ۔ پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ عوام کو ملنے والی سہولیات کے خلاف کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے۔

انہوں نے کہا صحت کے شعبے میں بہتری کے کے لئے ایک سو ارب مختص کئے ہیں ۔ تمام مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں فری دوائی ملے گی ۔ مہنگی ادویات بیچنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا ۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا تعلیم کے شعبے میں بھی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ پانچ سال فتنے سے دوری اور استحکام کے مل گئے تو یہ ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا
  • عوام کے لیے بری خبر، بجلی سستی ہوئی تو گیس مہنگی ہو گئی
  • پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
  • ماہ رمضان کے ثمرات کو محفوظ رکھیے۔۔۔۔ !
  • اسرائیل نے غزہ کے 30 فیصد علاقے پر قبضہ کرلیا، امداد کی فراہمی روکنے کا فیصلہ برقرار
  • سینیٹرتاج حیدرکے انتقال پر سینیٹ کی سیٹ پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
  • تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
  • الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
  • سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ، مریم نواز