مریم نواز کا پنجاب میں مہنگائی کے سدباب کیلیے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف موثر مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے ضروری اشیائے خور ونوش کی طلب ورسد کے امور کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے کارروائی کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی، نرخ کے بارے میں روزانہ کی جامع رپورٹ پیش کرنے اور اشیائے خورو نوش کے نرخ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو روٹی اور آٹے کے نرخ پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے فوڈ اتھارٹی کو کھانے پینے کی اشیاء کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی اور نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پھلوں اور سبزیوں کے نرخ بڑھانے والوں کے خلاف موثر قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، تاجر برادری غریب عوام کا احساس کریں، پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء کے نرخ کم کیے جاتے ہیں اور ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کرنے چاہیے۔ صوبے بھر میں سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیاء خورونوش کے نرخ خود چیک کر رہی ہوں، رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ رمضان کے دوران گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک مریم نواز انہوں نے کی جائے کے خلاف کا حکم کے نرخ
پڑھیں:
پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی بار دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلے بار دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں دوردراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔
مریم نوازشریف نے انٹر ویلیج ٹرانسپورٹ اور دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی بھی ہدایت کی، مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلاو یمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا۔
سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا بھی حق ہے، دیہی خواتین کے لئے ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے، جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی سے دیہی خواتین کا اعتماد بڑھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبات اور مریض خواتین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی، دیہی خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ میں تکلیف دہ حالات میں سفر کرتے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔