بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی پر فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے 2 رہنما جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ مقتولین میں غلام سرور اور مولوی امان اللہ شامل ہیں، جے یو آئی رہنماؤں کو سوراب سے واپسی پر تراسانی میں گاڑی پرگھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، واقعےمیں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن مفتی محمود چوک، گلی نمبر 2 بلاک سی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ حامد رضا ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔

ناظم آباد میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 40 سالہ خرم منیر نامی شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ایس ایچ او امجد کیانی نے بتایا کہ واقعہ ناظم آباد 4 نمبر ہادی مارکیٹ کے قریب قائم رہائشی عمارت کے فلیٹ میں پیش آیا ہے جبکہ واقعہ اسلحہ صاف کرنے کے دوران چلنے والی اتفاقیہ گولی ہاتھ پر لگنے سے پیش آیا ہے۔ تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

سائٹ ایریا ایس ایس نورانی گودام کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

سائٹ بی پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 20 سالہ سانول ولد امداد کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • گجرات میں گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، پولیس
  • گجرات میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 6افراد جاں بحق ہو گئے
  • گجرات: گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
  • وانا:دہشتگرد نے بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 فوجی جوان شہید،10 افراد زخمی
  • شمالی وزیرستان: بمبار نے بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 فوجی شہید
  • موٹروے پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی شدید فائرنگ، اہلکار زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
  • خضدار، جے یو آئی رہنماء غلام سرور زہری پر حملہ، ساتھی سمیت جانبحق
  • موٹروے پر مسافر بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی