نئی دہلی : 15 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی شہر دہلی میں 15 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 15 سال سے زائد پرانی گاڑی میں یکم اپریل سے پیٹرول نہیں بھروایا جاسکے گا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا کا کہنا ہے کہ حکومت تمام پیٹرول پمپس پر ایسے آلات نصب کرے گی جو 15 سال سے پرانی گاڑیوں کی شناخت کرسکیں گے۔
فضائی آلودگی پر قابو پانے کےلیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت نئی دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 15 سال سے پرانی گاڑیاں 31 مارچ کے بعد دارالحکومت کے پیٹرول پمپس سے ایندھن نہیں بھروا سکیں گی۔
واضح رہے کہ نئی دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں پہلے ہی پالیسی نافذ ہے کہ 10 سال سے پرانی ڈیزل گاڑیاں اور 15 سال سے پرانی پیٹرول گاڑیاں سڑکوں پر چلانے کی اجازت نہیں ہے۔
سنہ 2021 میں جاری کردہ ایک ہدایت نامے نے اس قانون کو مزید سخت کردیا تھا جس کے تحت یکم جنوری 2022 کے بعد خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی گاڑیاں ضبط کر کے کباڑ خانے بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سال سے پرانی نئی دہلی
پڑھیں:
موٹروے پولیس کا اوور سپییڈنگ گاڑیوں کیخلاف مہم کا آغاز
موٹروے پولیس نے اوور سپییڈنگ گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغازکردیا، 120سے زائد پر جرمانہ،رفتار 150 کلومیٹر سے زائد کی صورت میں گاڑی بند اور ڈرائیور پر ایف آئی آر کا اندراج ہو گا،ترجمان موٹروے M4 محمد عثمان شبیر نے میڈیا کو بتایا کہ اوور سپییڈنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،موٹروے پر کار کی حد رفتار 120 جبکہ بسوں اور دوسری PSv گاڑیوں کی حد رفتار 110 کلومیٹر ہے،خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی،زائد رفتار کیخلاف مہم کا مقصد حادثات کو کم کرنا اور قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کرنا ہے، اس سلسلے میں موٹروے انٹر چینجز اور سروس ایریا میں بینرز آویزاں کئے گئے ہیں،روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ عوام کو بریفنگ دینے کیلئے آگاہی سیشنز کا انعقاد کر رہا ہے۔