Daily Mumtaz:
2025-03-03@09:33:12 GMT

بولیویا میں دو مسافر بسوں میں تصادم، 37 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

بولیویا میں دو مسافر بسوں میں تصادم، 37 افراد ہلاک

بولیویا میں دو مسافر بسوں میں تصادم ہوا جس میں 37 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بسوں میں تصادم یونی اور کولچانی کے شہروں کے درمیان ہوا جب ایک بس اپنی لائن سے ہٹ کر دوسری لائن میں چلی گئی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ ہفتے کی صبح جنوب مغربی شہر اویونی سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی

نیپال(نیوز ڈیسک)نیپال میں 6.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آئے زلزلہ کا مرکز باگمتی صوبے کے سندھوپالچوک ضلع میں تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے نیپال کی درالحکومت کھٹمنڈو میں بھی محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے کے جھٹکوں کے خوف سے لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے تھے تاہم بعد ازاں شہری اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔

نیپال حکام کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں سے 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 7 اضلاع میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔سنکھواسبھا میں زلزلے سے دو گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے، اور تین خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ حکام نے متاثرہ اضلاع میں زلزلے سے متعلق 13 واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔

ایسی قبر کھودیں گے کہ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا، وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • لیڈز، ایم 621 موٹر وے پر حادثہ، ایک شخص ہلاک
  • بولیویا : 2 مسافر بسوں کے درمیان تصادم ، 37 افراد ہلاک
  • بولیویا میں مسافر بس حادثے میں 33 افراد ہلاک
  • چاغی: بس و وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
  • نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی
  • کراچی: حب ریور روڈ پر ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، ایک جاں بحق، چار زخمی
  • واشک میں تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی، 5 افراد جھلس کر جاں بحق
  • کراچی سے سوات جانیوالی بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق
  •  کراچی سے سوات جانیوالی مسافر بس کھائی میں جاگری 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی