چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے بارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں دبئی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں یہ میچ ٹورنامنٹ میں صرف ایک رسمی کارروائی ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے
چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے۔
بابر اعظم بھائیوں، ساتھی کرکٹرز اور دوستوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیل رہے تھے۔
بابر اعظم کا ساتھ کرکٹر امام الحق، عثمان قادر اور بھائیوں نے دیا۔
پاکستان ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ دورۂ نیوزی لینڈ ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم کی شمولیت امکان نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا بھی تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکی ہے، قومی کرکٹرز گزشتہ ہفتے گھروں کو روانہ ہو گئے تھے۔