وزیراعلیٰ مریم نواز کا مہنگائی کے سدباب کیلئے مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لئے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلی مریم نواز نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں طور آویزاں کرنے کا حکم دیا اور ضروری اشیائے خور ونوش کی طلب ورسد کے امور کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے کارروائی کی ہدایت کی، وزیراعلی ٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کا بھی حکم دیا۔
سعودی وزارت صحت نے عمرہ زائرین کیلئے ہدایت جاری کر دیں
مریم نواز نے اشیائے ضروریہ کے نرخوں بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جامع رپورٹ پیش کرنے ، اشیائے خورو نوش کے نرخ او رمعیار کو ہر صورت یقینی بنانے اور فوڈ اتھارٹی کو کھانے پینے کی اشیاء کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کا حکم دیا، مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو روٹی اور آٹے کے نرخ پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ رمضا ن المبارک میں پھلوں او رسبزیوں کی فراہمی اور نرخوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی ، پھلوں او رسبزیوں کے نرخ بڑھانے والو ں کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کی جائے ، رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، تاجر برادری غریب عوام کا احساس کرے۔
نئی دہلی میں 15 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد
ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء کے نرخ کم کئے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کم کرنے چاہئیں، صوبہ بھر میں سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیاء خورونوش کے نرخ خود چیک کررہی ہوں۔
مریم نواز نےمزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے ، رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
جڑواں بھائی بچپن سے مجھ سے جلتے تھے: سوناکشی کا انکشاف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رمضان المبارک مریم نواز نے کے خلاف کی جائے کا حکم کے نرخ
پڑھیں:
وزیراعلی پنجاب کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عمل درآمد کرانے گی، ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے والڈ سٹی اتھارٹی لاہور مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ سے بھی مدد اور مشاورت لے گی ایک سال کے عرصے میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی تاریخی پیدل راستے بحال کئے جائیں گے، صفائی ستھرائی مثالی ہوگی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی مال روڈ پر موجود دکانوں اور عمارتوں کو قدیمی تعمیراتی آنداز میں بحال کیا جائے گا دکانوں اور عمارتوں پر لگے تشہیری بورڈ بھی ایک ہی شکل اور معیار کے ہوں گے عمارتوں کو تاریخی انداز کے برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا قدیم تاریخ کو زندہ کرتے ہوئے عوام کے بیٹھنے کے لئے پبلک سکوائر (چوراہا) بنایا جائے گا سیاحوں اور عام عوام کی سہولت کے لیے معیاری واش رومز تعمیر ہوں گے مری کی ماضی کی سیاحتی شان بحال کریں گے، وزیر اعلی مریم نواز شریف معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مری کو عالمی سیاحتی سہولیات کا مرکز بنانا ہے، وزیر اعلی مریم نواز شریف مری پاکستان اور پنجاب کی سیاحت کے فروغ کا ماڈل بنے گا، وزیر اعلی مریم نواز شریف گلاس ٹرین کا منصوبہ، جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر اس منصوبے کو مزید چار چاند لگائے گی، وزیر اعلی مریم نواز شریف پنجاب کی سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب مری ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سٹیرنگ کمیٹی کی کی سربراہ ہیں