بالی وڈ کے مشہور جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے اپنی پہلی اولاد کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

جمعہ کے روز جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا۔ کیارا نے ایک دلکش تصویر شیئر کی، جس میں وہ اور سدھارتھ ایک ننھے بچے کے موزے تھامے نظر آ رہے ہیں۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: "ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ (بچے کا ایموجی) جلد آ رہا ہے۔"

        View this post on Instagram                      

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

 کیارا اور سدھارتھ کی اس خبر نے مداحوں اور فلمی صنعت کے ستاروں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔  

شوبز فنکاروں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو دعاوں کے ساتھ مبارکباد دی۔

سدھارتھ اور کیارا نے فروری 2023 میں جیسلمیر کے سوریہ گڑھ ہوٹل میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی۔  

کیارا اڈوانی حال ہی میں فلم "گیم چینجر" میں رام چرن کے ساتھ نظر آئیں جبکہ ان کے آئندہ پراجیکٹس میں "ڈان 3" اور "وار 2" شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

طوفانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کہاں کہاں متوقع ہے؟

آج خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بارش، ہوا، آندھی، طوفانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں اور کشمیر میں تیز بارش اور برفباری کی متوقع ہے۔ ملک کے دوسرے حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 4 مارچ 2025 بروز ملک کے بیشتر حصوں میں بنیادی طور پر خشک موسم متوقع ہے۔ تاہم، خیبر پختونخوا کے بالائی علاقے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مقامی طور پر جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش، ہوا، آندھی، طوفانی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور پوٹھوہار ریجن میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

بدھ 5 مارچ 2025 کو ملک کے بیشتر حصوں میں بنیادی طور پر خشک موسم متوقع ہے۔ تاہم، بلند علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں بارے الرٹ جاری کیا ہے۔ کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 2 سے 4 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واسا، ریسکیو، محکمہ آبپاشی، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور ابر آلود رہے گا، کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان

راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارش برفباری پی ڈی ایم اے پنجاب محمکہ موسمیات

متعلقہ مضامین

  • دو ماہ قبل زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے ننھے صارم کے والدین کا پولیس کیخلاف احتجاج
  • وینا ملک کو روزہ لگا، کلام بھی شیئر کر دیا
  • کینسر کے مرض میں مبتلا حنا خان نے رمضان المبارک کا خصوصی استقبال کیسے کیا؟
  • طوفانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کہاں کہاں متوقع ہے؟
  • عمر شہزاد نے مدینے میں شانزے لودھی کے ساتھ نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی
  • اسٹاک مارکیٹ تباہ ہو رہا ہے لیکن نریندر مودی اپنی دنیا میں مست ہیں، کانگریس
  • ائیر لائن نے دورانِ فلائٹ جوڑے کو زبردستی لاش کے پاس بٹھانے کی وضاحت کر دی
  • نائب وزیراعظم کا آذری وزیر خارجہ کو فون‘ مہمان نوازی پر شکریہ کہا
  • ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ؛ کیارا اور سدھارتھ خوشی سے نہال