رمضان المبارک کی پہلی سحری میں ہی گیس غائب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
گیس کمپنیوں کے اعلانات کے باوجود مختلف شہروں میں رمضان المبارک کی پہلی سحری میں گیس غٓائب رہی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گیس فراہمی کے اداروں نے ماہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیس فراہمی کے اعلانات کیے تھے۔ تاہم پہلی سحری پر کئی شہروں میں سحر کے وقت گیس غائب رہی اور لوگوں کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی اور راولپنڈی کے کئی علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو گھروں میں سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوٹلوں پر عوام کا رش لگ گیا۔کراچی کے علاقوں رفاہ عام سوسائٹی ملیر، ناظم آباد، گلبہار اور رنچھوڑ لائن میں گیس غائب رہی۔ راولپنڈی کے علاقوں سکستھ روڈ، سیٹلائٹ ٹاون، راو ٔڈھوک کشمیریاں، ڈھوک پراچہ، سروس روڈ کےعلاقوں میں بھی سحری میں لوگ گیس کا انتظار کرتے رہے۔اس کے علاوہ ڈھوک کالا خان، خرم کالونی، صادق آباد میں بھی چولہوں میں گیس نہ آئی۔ دیگر کئی علاقوں میں بھی گیس بندش کی اطلاعات ملی ہیں۔سحری کے اوقات میں گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ علاقوں میں ہوٹلوں پر سحری کے لیے تیار پراٹھے، انڈے اور چائے کی خریداری کے لیے لوگوں کا رش لگ گیا۔کئی علاقوں میں سحری دستیاب نہ ہونے پر لوگوں نے بغیر سحری پہلا روزہ رکھا۔واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے ماہ رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے اوقات میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کا اعلان کیا تھا لیکن اس اعلان پر پہلے روز ہی عملدرآمد نہ ہوسکا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رمضان المبارک علاقوں میں میں گیس
پڑھیں:
ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز
ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا، پہلا روزہ کل بروز اتوار 2 مارچ 2025 کو ہوگا۔
آج نماز عشا کے بعد پہلی تراویح اور کل پہلی سحری ہوگی۔ پورا ملک ماہِ رمضان المبارک کو خوش آمدید کہنے کےلیے تیار ہے۔ مساجد میں خصوصی عبادات کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق یکم رمضان کو اگر آپ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی تو زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔
آج پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔ رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، لوگ سحر و افطار کا سامان خریدنے میں مصروف نظر آئے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت گزشتہ روز پشاور میں ہوا تھا، جس میں ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر نہ آنے کی شہادت کا اعلان کیا گیا تھا۔