وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔مریم نوازکی زیر صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور ساتھ ہی تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنےکا حکم دیتے ہوئے اشیائےخورد ونوش کی طلب و رسد کے امور کی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی۔مزیدبرآں مریم نواز نے نرخ کے بارے میں ڈیلی جامع رپورٹ پیش کرنے اور اشیائے خورد و نوش کے نرخ او رمعیار کو ہر صورت یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پوری دنیا میں رمضان کے دوران اشیاء کے نرخ کم کیے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کم کرنے چاہئیں، سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیاء خورد ونوش کے نرخ خود چیک کررہی ہوں، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے، گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کا حکم
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن، 1,856 گاڑیاں چالان، 88 ڈرائیور گرفتار
کراچی:سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 1,856 گاڑیاں چالان، 88 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا۔
مجموعی طور پر 3,132,020 روپے کے جرمانہ عائد کیا گیا، لاپرواہ اور غفلت برتنے والی ڈرائیونگ کے 192 کیسز ، بغیر روٹ پرمٹ کے چلنے والی 54 گاڑیاں پائی گئیں جبکہ 49 گاڑیوں کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھا، روڈ چیکنگ کمیٹی نے 4,106 گاڑیوں کی جانچ کی، 195 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔
26 ڈرائیور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلاتے پائے گئے 98 گاڑیوں کی حالت انتہائی خراب پائی گئی، کارروائیوں کے دوران 64 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ مسترد کر دیے گئے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا اور ٹرانسپورٹ قوانین کا سختی سے نفاذ ہماری اولین ترجیح ہے، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ناقص گاڑیاں عوام کی جان کے لیے خطرہ ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو قوانین کی پاسداری کرنی ہوگی بصورت دیگر وہ قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔