بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بہاولپور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے جس کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے، ہمیں کبھی بھی اپنے عقیدہ، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کے بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔

مصطفیٰ قتل کیس سے جڑی منشیات کا معاملہ ، شاہ زین مری کا نام بھی سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی اور یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالتی ہے تو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ماڈرن وار فیئر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ ضروری ہے، آرمی چیف

راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ماڈرن وارفیئرکے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران و جوانوں سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے افسران و جوانوں کی استقلال و عزم کی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سخت ٹریننگ پروفیشنل ترقی کی بنیاد ہوتی ہے۔ ماڈرن وارفیئرکے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ ضروری ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائینسز کا بھی افتتاح کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جب تک عظیم مائیں بچے پر ملک نچھاور کرتی رہیں نوجوان ساتھ ہیں ‘کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا آرمی چیف 
  • جدید منصوبے آئی ٹی اور جنگی تیاریوں کے فروغ کیلئے متعارف کروائے، آرمی چیف
  • ہمیں کبھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
  • دہشتگردی کے پیچھے غیرقانونی سپیکٹرم کی پشت پناہی مخصوص عناصر کرتے ہیں، آرمی چیف
  • دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
  • ملک کی ترقی اور مستقبل میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، جنرل عاصم منیر
  • جنرل عاصم منیر سے  بہاولپور میں طلبہ کی ملاقات،چیف نے  نوجوانوں کی تربیت کیلئے فوج کے عزم کو اجاگر کیا
  • قومی ترقی کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، آرمی چیف
  • ماڈرن وار فیئر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ ضروری ہے، آرمی چیف