مریم نوازکی امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نوازنےرمضان المبارک کی آمد پر پیغام میں کہا ہے کہ اہل پنجاب سمیت تمام امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارک ۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی سعادت نصیب ہونے پر اللہ کریم کے شکر گزار ہیں،رمضان صبر، تقویٰ، ایثار کا درس دیتا ہے،یہ مہینہ اللہ کی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا موسم ہے، دُعائیں قبول ہوتی ہیں،دعا ہے کہ رمضان المبارک پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار نگہبان رمضان پیکیج کے تحت لاکھوں نادارخاندانوں کو ان کی دہلیز پر راشن فراہم کیا گیا، پنجاب میں راشن کے لیے قطاروں کا خاتمہ کیا، ریاست نےمدد خود نادار افراد کی دہلیز پر پہنچائی،نگہبان رمضان پیکیج 2025 کے تحت 31 ارب روپے کو مالی معاونت مستحق خاندانوں تک براہ راست گھروں میں پہنچائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک میں محروم معیشت گھرانے کو 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ ضروریات عزت و وقار کے ساتھ پوری کر سکیں، پنجاب بھر میں سہولت رمضان بازار قائم کیے گے ہیں، افسران کو فیلڈ ڈیوٹیز تفویض کر دی گئیں، رمضان المبارک صرف عبادات نہیں، بلکہ ضرورت مندوں کا ہاتھ تھامنے اور سہارا بننے کا مہینہ بھی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رمضان المبارک کی
پڑھیں:
رمضان کی برکتیں لافانی ہیں، یہ مہینہ امت مسلمہ کو آپس میں جوڑ دیتا ہے، صدر آزاد کشمیر
سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی جانب سے پاکستانی،کشمیری قوم اور پوری امت مسلمہ کو رمضان الکریم کی مبارکباد دی گئی ہے۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں لافانی ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہر ایک مسلمان کو رمضان شریف کی برکتوں اور رحمتوں سے فیض یاب فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد غریب افراد کو رمضان الکریم کی مبارک ساعتوں میں یاد رکھیں اور انہیں مالی معاونت فراہم کریں تاکہ وہ بھی رمضان المبارک میں اپنی فیملیوں کی کفالت کر سکیں۔
ٹریفک پولیس کا بھکاریوں کے خلاف ایکشن ؛ سرغنہ گرفتار
بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ یہ مہینہ امت مسلمہ کو آپس میں جوڑ دیتا ہے اور وہ دلجمعی سے اللہ پاک کی عبادت میں خود کو مستغرق کر دیتے ہیں اس طرح ایک طرف وہ اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب انسانیت کی خدمت کو شعار بنا کر نیکیاں حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مبارک مہینے میں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کا بھی خیال آتا ہے جن کی اس مبارک مہینے میں مذہبی آزادی بھارتی فوج نے سلب کر رکھی ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو آزادی کی دولت سے مالا مال فرمائے۔
مینارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد آسانی فراہم کرنا ہے، رانا ثناء اللّٰہ