حکومت کا 2 رمضان المبارک کو بینکوں میں تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک)حکومت نے رمضان المبارک کو بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا. سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2 رمضان المبارک بروز پیر کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کیلئے بند رہیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکاری کا شعبہ یکم رمضان کو عوامی لین دین کیلئے بند رہے گا۔
اعلامیے کےمطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کیلئے (ماسوائے عوام سے لین دین کے) دفتر میں حاضر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ صیام میں بارشیں ہی بارشیں،الرٹ جاری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی.
جے یو آئی بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری غلام سرور اور مولانا امان اللہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
3مارچ بروز پیربینک بند رہیںگے
اسلام آباد( اے بی این نیوز)دو رمضان المبارک کو بینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوگا، پیر 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لئے دفتر میں حاضر ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 3مارچ کو اسٹیٹ بینک و دیگر کمرشل بینکوں میں زکوٰة کٹوتی کیلئے پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینکوں کا عملہ زکوٰة کٹوتی کے سلسلے میں اپنی ڈیوٹیز پر حاضر ہوگا۔زکوۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں تمام بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے، عملہ زکوۃ کٹوتی کے سلسلے میں ڈیوٹی پر حاضر ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ملاقات