جے یو آئی بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری غلام سرور اور مولانا امان اللہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کوئٹہ (نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام سرور زہری اور مولانا امان اللہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، مرحوم سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخالق مرحوم کے فرزند اور اُن کے سیاسی جانشین تھے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جے یو آئی کے صوبائی رہنما وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اسلم غوری کا کہنا تھا کہ وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت افسوسناک ہے، ج
ے یو آئی اور مذہبی طبقے کے خلاف ٹارگٹ کلنگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے، غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت نااہل بلوچستان حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں، آئے روز ناحق انسانوں کا قتل کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف آئے روز کے آپریشن لیکن دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے۔
شاہ نعمت اللہ ولی کی800 سال قبل کی گئی وہ پیشگوئیاں جو سچ ثابت ہورہی ہیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: غلام سرور اور مولانا امان اللہ
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا کا آرمی چیف کے خطاب کی حمایت، صوبے میں امن و امان کے لیے مؤثر کردار کی اپیل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر کے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے قومی مفاد، نظریاتی تشخص اور افواج پاکستان کے عزم و بصیرت کا مظہر قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ آرمی چیف کا دو قومی نظریے اور پاکستان کی نظریاتی اساس پر زور دینا واضح کرتا ہے کہ ہماری افواج نہ صرف جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں بلکہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی بھی نگہبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا فخر ہیں اور دنیا بھر میں ملک کے غیر سرکاری سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر اور صوبائی حکومت کی غیر سنجیدگی ایک خطرناک صورت حال کو جنم دے رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے مؤثر اور عملی کردار ادا کریں تاکہ عوام کو ایک پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
افغان مہاجرین سے متعلق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے حالیہ بیانات کو گورنر نے غیر ذمہ دارانہ اور وفاقی پالیسیوں سے متصادم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا طرز عمل نہ صرف قومی وحدت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف قومی جدوجہد کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام مزید سیاسی انتشار اور تضاد کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے تمام قومی اداروں، بالخصوص افواج پاکستان، پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں ملک درپیش چیلنجز سے کامیابی سے نبرد آزما ہو گا۔