تل ابیب: اسرائیل نے غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے میں عارضی توسیع کی امریکی تجویز کو منظور کرلیا ہے، جس کا اعلان وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے کیا گیا۔

بیان کے مطابق، جنگ بندی میں توسیع رمضان المبارک اور اپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران کی جائے گی، تاکہ حالات میں کچھ بہتری آسکے۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یا مردہ یرغمالیوں کی نصف تعداد کو اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا۔ تاہم، اس معاہدے کے حوالے سے حماس یا ثالثی کردار ادا کرنے والے ممالک کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صدر ٹرمپ کی ایرانی جوہری مقامات پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی کی مخالفت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر منظم اسرائیلی حملے کو روکتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے معاہدے پر بات چیت کی حمایت کی ہے۔

موقر امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے مئی میں ممکنہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا، جس کا مقصد ایران کی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت کو ایک سال یا اس سے زائد عرصے تک روکنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ختم

نیویارک ٹائمز نے کہا کہ امریکی مدد کی ضرورت صرف اسرائیل کو ایرانی جوابی کارروائی سے بچانے کے لیے ہی نہیں بلکہ اس حملے کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے بھی ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کئی مہینوں کی اندرونی بحث کے بعد صدر ٹرمپ نے ایران میں اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائی کی حمایت کرنے کے بجائے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: مذاکرات سے قبل امریکا کا مزید ایرانی اداروں کیخلاف پابندیوں کا اعلان

امریکا اور ایران نے گزشتہ ہفتے عمان میں بات چیت کا آغاز کیا تھا، جو ٹرمپ انتظامیہ کے دوران پہلی بار منعقد ہوئی تھیں، جس میں ان کی 2017-21 کی پہلی مدت بھی شامل ہے، دونوں ممالک نے مذاکرات کو ’مثبت اور تعمیری‘ قرار دیا۔

دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے کے روز متوقع ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مرتبہ امریکا ایران اجلاس اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل امریکا ایران جوہری تنصیبات ڈونلڈ ٹرمپ

متعلقہ مضامین

  • ’جامع ڈیل چاہتے ہیں‘، حماس نے جنگ بندی کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی
  • نوجوان کے قتل میں ملوث سابق ایس پی، بھانجے اور بہنوئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • حماس اسرائیل کے ساتھ مکمل جنگ بندی پر راضی، عبوری معاہدے سے انکار کردیا
  • حماس نے اسرائیل کی جنگ بندی کی پیش کش کو باضابطہ طور پر مسترد کردیا
  • عبوری جنگ بندی نہیں بلکہ مکمل جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، حماس
  • کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں 2 سال کیلئے توسیع کردی
  • صدر ٹرمپ کی ایرانی جوہری مقامات پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی کی مخالفت
  • لبنان کی جانب سے اسرائیل کے جھوٹے الزامات اور حملوں کی حقیقت آشکار
  •  امریکا اسرائیلی دہشت گردی کی سپورٹ بند کرے، غزہ میں جنگ بندی کرائے، حافظ نعیم الرحمن 
  • اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی غزہ بفر زون اپنے پاس رکھے گی، وزیر دفاع