ویب ڈیسک: پاکستان میں ماہ صیام کا آغاز ہوگیا، ملک بھر میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کے موقع پر خصوصی اہتمام کیا گیا۔

 لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہوٹلوں اور ریستورانوں پر بھی رش دیکھا گیا جہاں لوگوں نے خصوصی طور پر پہلی سحری کا اہتمام کیا۔

جہاں سحری کے مزے منفرد پکوان سے لئے گئے وہیں بعض شہروں میں عوام کو گیس کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش

سحری کے بعد نماز فجر میں مساجد نمازیوں سے بھر گئیں، ذکرواذکار اور تلاوت قرآن پاک بھی خاص اہتمام کیا گیا، اس موقع پر فرزندان اسلام نے رب کے حضور رحمت، مغفرت اور بخشش طلب کی۔

علاوہ ازیں گزشتہ رات ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر نماز عشا کے بعد پہلی تراویح کا اہتمام کیا گیا، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جہاں اہل ایمان نے نماز تراویح ادا کی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اہتمام کیا

پڑھیں:

ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز

ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا، پہلا روزہ کل بروز اتوار 2 مارچ 2025 کو ہوگا۔

آج نماز عشا کے بعد پہلی تراویح اور کل پہلی سحری ہوگی۔ پورا ملک ماہِ رمضان المبارک کو خوش آمدید کہنے کےلیے تیار ہے۔ مساجد میں خصوصی عبادات کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

آپ کو کتنی زکوٰۃ دینا ہوگی؟ کیلکولیٹر کے ذریعے حساب لگائیں

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق یکم رمضان کو اگر آپ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی تو زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔

آج پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔ رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، لوگ سحر و افطار کا سامان خریدنے میں مصروف نظر آئے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت گزشتہ روز  پشاور میں ہوا تھا، جس میں ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر نہ آنے کی شہادت کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ...عبادات کا خصوصی اہتمام کریں!!
  • رمضان المبارک کے دوران کن اوقات میں گیس ملے گی؟ شیڈول جاری
  • رمضان المبارک کی پہلی سحری میں ہی گیس غائب
  • ماہ صیام کا آغاز، ملک بھر میں پہلی سحری کا اہتمام، مساجد نمازیوں سے بھر گئیں
  • ملک بھر میں برکتوں کے مہینے کا آغاز، نماز عشا کے بعد پہلی تراویح کا اہتمام
  • ملک میں رحمتوں اور برکتوں والے مہینے رمضان المبارک کا آغاز، آج پہلی تراویح کا اہتمام
  • ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز
  • رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، آج پہلی تراویح ہے
  • لاہور: رمضان المبارک کا سیکیورٹی پلان مرتب