میر واعظ کی امت مسلمہ کو رماہ رمضان کی مبارک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ذرائع کے مطابق میرواعظ نے اس مبارک مہینے کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسلمانوں کو صبر، عاجزی اور سخاوت اختیار کرنے کی تلقین کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور متحدہ مجلس علماء کے صدر میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری مسلمانوں سمیت پوری امتِ مسلمہ کو ماہِ رمضان کی دلی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے جس میں روزہ، نماز، تدبر و تفکر اور قرآن کریم کی تلاوت اور دینی تعلیمات سے وابستگی کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا موقع ملتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ نے اس مبارک مہینے کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسلمانوں کو صبر، عاجزی اور سخاوت اختیار کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے عبادات میں تیزی لانے، قرآن کریم سے مضبوط تعلق اور ضرورت مندوں کے ساتھ ہمدردی اور خیرات کے عمل کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ رمضان تمام مسلمانوں کے لیے امن، خوشی اور روحانی ترقی کا باعث بنے۔ دریں اثنا انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھارتی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران میرواعظ کی دینی، دعوتی، تبلیغی اور اصلاحی سرگرمیوں پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے سے گریز کریں گے تاکہ عقیدت مند بڑی تعداد میں ان کے مواعظ حسنہ سے مستفید ہو سکیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ماہ مبارک رمضان خود احتسابی کا درس دیتا ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
ماہ مبارک رمضان کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اشیائے خوردونوش کی فراہمی، قیمتوں کی نگرانی اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کی آمد پر پوری قوم بالخصوص اہل بلوچستان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان صبر، تقویٰ، ایثار اور بھائی چارے کا مہینہ ہے، جو ہمیں خود احتسابی اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، اور اس مقدس مہینے میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی، قیمتوں کی نگرانی اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، تاکہ رمضان کی رحمتیں سب کے لئے یکساں طور پر میسر آسکیں۔ سرفراز بگٹی نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کے طفیل ہمیں امن، ترقی اور بھائی چارے کی راہوں پر گامزن رکھے اور بلوچستان کو خوشحالی و استحکام عطا فرمائے۔