دنیا میں طویل ترین اور مختصر ترین روزے کن علاقوں میں رکھے جائیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
رمضان کے دنوں میں مختلف علاقوں کے جغرافیائی محل و وقوع کی وجہ سے وہاں روزوں کا دورانیہ بھی مختلف ہوتا ہےہ
دنیا کے ہر خطے میں روزے کا دورانیہ کہیں طویل تو کہیں مختصر ہوتا ہے۔
قطب شمالی کے قریب واقع شمالی یورپ کے ممالک جنہیں ’اسکنڈنیویئن ممالک‘ کہا جاتا ہے، وہاں اس سال طویل ترین روزے رکھے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
ان میں ناروے، فن لینڈ اور سویڈن جیسے ممالک شامل ہیں جہاں روزوں کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے تک طویل ہوسکتا ہے۔ اسی طرح اس خطے میں موجود الاسکا، گرین لینڈ اور آئس لینڈ جیسے ممالک میں بھی روزے کا دورنیہ 20 گھنٹے کے لگ بھگ رہے گا۔
اس کے برعکس جو ممالک قطب جنوبی کے قریب واقع ہیں ان میں مختصر ترین روزے رکھیں جائیں گے۔ براسیلیا، برازیل اور زمبابوے میں 12 سے 13 گھنٹے کے روزے رکھے جائیں گے۔
اسی طرح جنوب افریقہ، پیراگوئے اور یوراگوئے جیسے ممالک میں روزوں کا دورانیہ 11 سے 12 گھنٹے کا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
fasting ramadan رمضان روزہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کا دورانیہ جائیں گے
پڑھیں:
جب گووندا نے آنجہانی والدہ سے فلم کے سیٹ پر 2 گھنٹے گفتگو کی، حیران کن واقعہ
معروف بالی ووڈ اداکار گوندہ جو اپنی ماں نرملا دیوی سے گہری وابستگی رکھتے تھے، 2009 میں فلم لائف پارٹنر کی شوٹنگ کے دوران ایک حیران کن واقعے کا شکار ہوئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نرملا دیوی جو ایک نامور گلوکارہ و اداکارہ تھیں، 1996 میں انتقال کر گئی تھیں۔ تاہم ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گووندا نے شوٹنگ کے دوران اپنی آنجہانی والدہ سے دو گھنٹے تک ’بات چیت‘ کی۔
مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق جب واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گووندا کے بھائی کیرتی کمار ایک دن شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آئے اور اپنی کار کی پچھلی سیٹ کا دروازہ کھولا، جیسے کسی کو باہر آنے کے لیے کہا جا رہا ہو، حالانکہ سیٹ خالی تھی۔
انہوں نے اس ’نظر نہ آنے والی‘ شخصیت کا ہاتھ تھاما اور سیٹ کی طرف چل دیے۔ گووندا نے اپنے بھائی کو کسی کا ہاتھ تھامے اپنی طرف آتے دیکھ کر مبینہ طور پر کہا، ’ممی آ گئی‘ اور ان کے قدموں کو چھو کر آشرواد لیا۔
اس کے بعد اداکار نے اپنے بھائی کو جانے کیلئے کہہ کر ایک کرسی اپنے سامنے رکھی مبینہ نہ دکھائی دینے والی شخصیت (جس جو وہ ممی کہہ رہے تھے) کو ایک خالی کرسی پر سامنے بیٹھا کر دو گھنٹے گفتگو کی۔
یہ واقعہ شوٹنگ سیٹ پر موجود تمام کریو فلم کے عملے اور اداکاروں کے سامنے پیش آیا جو حیرت زدہ رہ گئے۔ 2 گھنٹے کی طویل گفتگو کے بعد پھر گووندا نے اپنے بھائی سے کہا کہ وہ ان کی والدہ کو گھر واپس لے جائیں۔
اس واقعے کو وہاں موجود تمام لوگوں نے روح پرور اور حیران کن قرار دیا تاہم آج تک یہ واقعہ لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔