بولیویا : 2 مسافر بسوں کے درمیان تصادم ، 37 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
بولیویا (اوصاف نیوز)بولیویا میں 2 مسافر بسوں کے ٹکرانے کے خوفناک حادثے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولیویا میں 2 مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 39 افراد زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بسوں میں تصادم یونی اور کولچانی کے شہروں کے درمیان ہوا جب ایک بس اپنی لائن سے ہٹ کر دوسری لائن میں چلی گئی۔ مقامی حکام کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
تھائی لینڈ: بے قابو بس درخت سے جاٹکرائی، حادثے میں 18 افراد ہلاک
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: افراد ہلاک
پڑھیں:
کراچی سے سوات جانیوالی بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق
چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی سے سوات جانے والی بس موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ہے جس میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بس کو حادثہ موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا، مسافر بس کراچی سے سوات جارہی تھی جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ
مزید :