Nawaiwaqt:
2025-04-18@00:58:47 GMT

سخت تربیت ہی سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد: آرمی چیف

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

سخت تربیت ہی سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد: آرمی چیف

اسلام آباد+بہاولپور (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جدید منصوبے تعلیم، آئی ٹی اور جنگی تیاریوں کے فروغ کیلئے متعارف کروائے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور چھاؤنی کا دورہ کیا اور وہاں جاری آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ تربیت کے امور پر بریفنگ لی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ان کی بے لوث لگن، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سخت اور مؤثر تربیت ہی ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد  ہے اور جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یہ پاکستان آرمی کی نمایاں خصوصیت ہے۔ انہوں نے افسروں اور جوانوں کے غیر متزلزل عزم‘ بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سی آئی ایم ایس)، انووسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کومبیٹ سمیولیٹر ارینا کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید منصوبے طبی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنگی تیاریوں کو فروغ دینے کے لیے متعارف کروائے گئے ہیں۔ آرمی چیف نے بہاولپور کی مختلف جامعات کے طلبہ سے بھی ملاقات کی اور نوجوانوں کی تعلیم و ترقی میں پاک فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیمی میدان میں محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی اور کہا کہ اپنی مہارتوں میں اضافہ کر کے قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ نوجوانوں کی تربیت کیلئے فوج کے عزم کو سراہا۔ قبل ازیں بہاولپور آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے کہا کہ سخت ٹریننگ سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ جدید جنگی حربوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یہ سخت ٹریننگ جاری رہنی چاہئے۔ آرمی چیف نے پاکستان کا مستقبل تشکیل دینے میں نوجوانوں کے کردار کو سراہا اور نوجوان ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے اقدامات سے متعلق فوج کی حمایت کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رمی چیف نے ا رمی چیف کو سراہا انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید

 

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 4 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔ شہید 23 سالہ سپاہی کا تعلق اٹک سے تھا۔
آپریشن علاقہ مڈی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر انداز میں کارروائی کی، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید
  • ڈی آئی خان میں آپریشن؛ 4 خوارج واصل جہنم، ایک سپاہی شہید
  • سوڈان کی خانہ جنگی میں نیا موڑ، فوج نے اپنی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان، 35ویں نیشنل گیمز سندھ کی تیاریوں کا آغاز
  • ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوگا، مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے، تہران
  • مذاکرات کے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے، تہران
  • چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ رہا، نوجوان ہی ترقی کی کنجی ہیں شہباز شریف
  • نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف
  • نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے، وزیراعظم
  • برطانیہ کو فوری طور پر 2 لاکھ غیر ملکی کارکنوں کی ضرورت