رمضان شروع، ملک بھر میں بارش کا نیا سپیل وے داخل، پہاڑوں پر برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کی جانب سے رمضان کے آغاز میں ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورچند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ آج سے ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
ملک میں بارشوں کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے؟محکمہ موسمیات کی جانب سےخبر آ گئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات پہاڑوں پر برف
پڑھیں:
روزہ داروں کیلئے خوشخبری، پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کا امکان
روزہ داروں کیلئے خوشخبری، پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، جبکہ کراچی میں بھی دن بھر تیز ہوائیں چلیں گی۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے تین مارچ کے دوران کوئٹہ، زیارت چمن اور مستونگ ، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش ہوگی۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں چاغی، نوشکی، خاران، قلات، سوراب ، خضدار، بارکھان، ہرنائی میں بارش متوقع ہے۔ دکی، موسی خیل، ژوب اور شیرانی کے مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔