چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی: نوید قمر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے نجی چینل پر نشر اپنے بیان کی وضاحت کردی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی، میں نے صرف یہ کہا تھا کہ چولستان کو سرسبز دیکھنا چاہتا ہوں۔ نشر بیان سے تاثربنا کہ میں نے نہریں نکالنے کی حمایت کی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چولستان میں 'گرین پاکستان' منصوبے کا آغاز کیا گیا اور تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔ دوسری جانب صوبہ سندھ میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نہریں نکالنے
پڑھیں:
خیبر پی کے حکومت کو کرپشن چھوڑ کر امن و امان پر قابو پانا ہو گا: فیصل کنڈی
لاہور (نامہ نگار) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی گزشتہ روز لاہور فیصل ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری کی رہائش گاہ پر گئے۔ گورنر کے پی کے نے نوید چوہدری کی عیادت کی۔ ملاقات میں نوید چوہدری کے بیٹے عفران نوید، فرقان نوید اور پیپلزپارٹی رہنما اشعر رانا، احسن رضوی و دیگر موجود تھے۔ فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو اور سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ واقعہ سے ظاہر ہوگیا کہ صوبے میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے۔ پہلے ہی کہتا تھا کہ صوبائی حکومت کی دلچسپی ہر چیز میں ہے مگر امن و امان قائم کرنے میں نہیں۔ صوبائی حکومت کو کرپشن چھوڑ کر امن و امان پر قابو پانا ہوگا۔ گزشتہ دنوں میں نے امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کی۔ کانفرنس میں تحریک انتشار کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ ملک بھر سے علماء و مشائخ کو گورنر ہاؤس پشاور اظہار یکجہتی اور امن کا پیغام دینے کیلئے بلایا۔ اسلام آباد فتح کرنے کا دعویٰ کرنے والے وزیر اعلی ضلع کرم میں امن قائم نہ کرسکے۔ اسلام آباد بارود اور اسلحہ سے حملہ کرنے والے وزیر اعلی ضلع کے پچس کلو میٹر پر امن قائم نہیں کرسکے۔