Express News:
2025-03-02@23:21:42 GMT

آپ مولانا صاحب کی طرف سے ناں ہی سمجھیں، رانا تنویر

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

اسلام آباد:

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے الیکشن سے متعلق جس طرح کا رویہ اپنایا ہوا ہے ، یہ سارے آپ کو پتہ ہے کہ شکست خوردہ ہیں، پی ٹی آئی کے 2018 کے الیکشن آپ کو پتہ ہے جس طرح کے ہوئے تھے وہ نیکڈ قسم کی دھاندلی تھی لیکن ہم نے سسٹم کو چلانے کے لیے پھر بھی کہا کہ ہم آپ کے ساتھ تعاون کریں گے آپ کوئی کام کریں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مولانا صاحب ہیں وہ بڑے اچھے سیاستدان ہیں ، زیرک سیاستدان ہیں، سمجھ دار ہیں آپ ان کی طرف سے ناں ہی سمجھیں۔

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تشویش بہت زیادہ ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم کو لیکر ابھی آپ کو اتنا زیادہ فیصلہ سازی کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو جو کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ اگر پاکستان کی کرکٹ اس مقام تک پہنچی ہے تو اس کی وجوہات کیا ہیں؟، میں فنانشل آڈٹ کی بات نہیں کر رہا ، میں بات کر رہا ہوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوہیومن ریسورس کا آڈٹ کرنا ہے کہ ہم نے اتنی انویسٹمنٹ کی ہے ڈومیسٹک کرکٹ پر تو رزلٹ کیوں نہیں آ رہے؟ آپ کے پاس پلیئرز ڈویلپ کیوں نہیں ہو رہے؟۔

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر(ر) وقار مسعود نے کہا کہ کہ جو بائیڈن انتظامیہ تھی، آپ کو پتہ ہے کہ دوحہ ڈیل تھی وہ زلمے خلیل زاد نے کرائی تھی، یہ بنیادی طور پر دو نمبر آدمی تھا اور الٹیمیٹلی جو یوایس انٹیلی جنس انھوں نے بھی ڈبل گیم کی جو اسلحہ جان بوجھ کر چھوڑا گیا اس میں سے کافی سارا اسلحہ لے جایا جا سکتا تھا، اسمال آرمز ہیں، ٹرکوں کو تباہ بھی کیا جا سکتا تھا، اس کے علاوہ ایڈیشنل انفارمیشن آتی رہی لیکن کسی طرح جس چیز نے بائیڈن انتظامیہ کو چیلنج کیا وہ 87 ملین ڈالر فی ہفتہ نقد رقم تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

 نواز شریف سے  ملاقات ‘ بڑے میاں صاحب سے امام صحافت مجید نظامی نے ملوایا تھا‘ عبدالرزاق جامی 

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی نے نماز جمعہ جاتی امرا  میں ادا کی اور شریف پیلس میں سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر عبدالرزاق جامی نے اپنی پرسوز آواز میں نعتیہ کلام پیش کیا میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جامی صاحب اللہ تعالیٰ نے آپ کو عمر کے اس حصے میں بھی توانا آواز عطا کی ہے آپ کے آنے سے میرے سامنے وہ سارا منظر آتا ہے جب مشکل وقت میں آپ میرے عظیم والد کے ساتھ موجود ہوتے تھے عبدالرزاق جامی نے کہا  بڑے میاں صاحب سے مجھے دو قومی نظریہ کے مایہ ناز علمبردار امام صحافت مجید نظامی نے پہلی بار ملوایا تھا جس کے بعد بڑے میاں صاحب سے میرا ہمیشہ اور ہمہ وقت ساتھ رہا ان کی شفقت میں گذرا وقت میری زندگی کا اثاثہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پھر 12 اکتوبر مسلط نہ ہوا تو معاشی بحران ختم ہوجائے گا، رانا ثناء اللّٰہ
  • دوبارہ12 اکتوبر مسلط نہ ہوا تو 2 سال میں معاشی بحران سے چھٹکارا پالیں گے، رانا ثنا
  • پاکستان دو سال میں معاشی بحران سے نکل جائے گا، رانا ثنا اللہ
  • صاحب اسلوب شاعر ناصر کاظمی کو بچھڑے 53 برس بیت گئے
  • کابینہ کی موجودہ تعداد قانونی گنجائش سے کم ہے، رانا ثنا اللہ
  •  نواز شریف سے  ملاقات ‘ بڑے میاں صاحب سے امام صحافت مجید نظامی نے ملوایا تھا‘ عبدالرزاق جامی 
  • وزیر اعظم کارمضان ریلیف پیکج ؛ کیش ملے گا
  • کیا مولانا حامدالحق کی شہادت میں بھارتی ایجنسیز ملوث ہیں؟
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس، لاہور ہائیکورٹ میں 4 نئے ایڈیشنل ججز کی منظوری