اسلام آباد:

جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے بلوچستان میں دو رہنماؤں کے قتل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز آپریشن کے باوجود دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے بلوچستان میں پارٹی کے صوبائی رہنماؤں وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت کی مذمت کی اور کہا کہ دونوں رہنماؤں کی  شہادت افسوس ناک واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور مذہبی طبقے کے خلاف ٹارگٹ کلنگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہی ہے اور  ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت نااہل بلوچستان حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز ناحق انسانوں کا قتل کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف آئے روز کے آپریشن لیکن دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جمعیت علمائے اسلام رہی ہے

پڑھیں:

جب تک سیاسی استحکام نہ ہو ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا، علی محمد خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کرنے والے امن کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے واقعہ میں جو بھی ملوث ہیں، ان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، اس وقت ملک میں سیاسی افراتفری ہے، جب تک سیاسی استحکام نہ ہو تو ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 47 فارم کی حکومت مسلط ہے، جعلی حکومت کام کر رہی نہ اس میں کسی قسم کی کوئی صلاحیت نظر آتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری غلام سرور اور مولانا امان اللہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق
  • جمعیت علما اسلام (ف) کے اہم لیڈر قتل ہو گئے
  • جب تک سیاسی استحکام نہ ہو ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا، علی محمد خان
  • ایسی قبر کھودیں گے کہ دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا، وزیراعظم
  • پنجاب: مختلف شہروں میں 162 آپریشن، 20 دہشتگرد گرفتار
  • مولانا حامد الحق کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے، ترجمان جی بی حکومت
  • مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری، بلوچستان اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا
  • جامعہ حقانیہ پر حملہ ملک کے تمام مدارس پر حملہ تصور کرتے ہیں، حافظ حسین احمد
  • علامہ شبیر میثمی کا مولانا حامد الحق کی شہادت پر افسوس کا اظہار