چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کو شکست دیکھ کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر مارکو جینسن کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کار کردگی سے خوش ہیں۔کھلاڑیوں نے اب تک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس وقت ہماری توجہ سیمی فائنل میں فتح پر ہے۔ نیوزی لینڈ سے مقابلےکا امکان ہے، جیتنے کی کوشش کریں گے۔

میچ کے بعد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی کے موسم سے  آشنا ہیں، دبئی اور کراچی کی وکٹ قدر یکسا ہیں، جو اسپنرز کے لیے سازگار اور موضوع رہتی ہیں۔سیمی فائنل میں فتح کے بعد فائنل کے بارے میں سوچیں گے،انگلینڈ کے خلاف آسان مقابلے کی توقع نہ تھی۔ کراچی کی وکٹ اچھی تھی جہاں کھیل کر مزہ آیا۔

جنوبی افریقا کے بولر کیسو مہاراج نے مکسڈ زون میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نظریں سیمی فائنل پر ہے۔ ٹائٹل جیتنے کی کوشش ہے،اپنی اچھی پر فارمنس کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں ہماری کار کردگی مایوس کن رہی، ناکامیوں اور غلطیو کا جائزہ لیں گے۔ ٹیم میں بہتری کے لیے نئے کپتان کے ساتھ مل کر نئی منصوبہ بندی کریں گے۔ افغانستان سے ناکامی کا بہت زیادہ دکھ ہے۔ کر کٹ ختم نہیں ہوئی، مستقبل کے مقابلوں میں فتح کی کوشش اور خواہش کے ساتھ میدان میں جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں میں فتح

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی؛ سیمی فائنل کی جنگ! آسٹریلیا یا افغانستان کون جائے گا آگے؟

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ بی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم مقابلہ آج ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کا اہم میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ شکست کی صورت میں افغان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

تاہم آسٹریلیا کے پاس ہار کے بعد بھی موقع ہوگا، انہیں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

گروپ بی میں اسوقت پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ یوں ہے؛ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے جبکہ افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ 

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر کیوں ہوئے وجہ "کپتانی" یا کچھ اور، امام کا انٹرویو دوبارہ وائرل

قبل ازیں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف میچ کی تیاری انڈور میں کی جبکہ بارش کے باعث افغانستان کی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو ہراسکتے ہیں تو آسٹریلیا کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ قومی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے پر وزیراعظم نوٹس لیں گے؟

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے بیڑ مارنوس لبوشین نے کہا کہ اُن کے بیٹر فار م میں ہیں،گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
 

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • چیمپئنز ٹرافی: انگلش ٹیم 179 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچ گئی
  • چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، افغانستان دوڑ سے باہر
  • افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی، فیصلہ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا
  • افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی، فیصلہ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا
  • افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی، فیصلہ آج ہوگا
  • چیمپئنز ٹرافی: کیا افغانستان کی ٹیم اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟
  • افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
  • چیمپئینز ٹرافی؛ سیمی فائنل کی جنگ! آسٹریلیا یا افغانستان کون جائے گا آگے؟