Express News:
2025-04-17@15:01:06 GMT

لاہور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

لاہور:

لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جس کی شناخت قربانی علی کے نام سے ہوئی اور وہ ہیڈ کانسٹیبل تھا۔

پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تاہم وہ اسپتال منتقلی کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ کارروائی بھی شروع کردی۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: نجی ریسٹورنٹ پر پیٹرول بوتل بموں سے حملہ، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں نجی ریسٹورنٹ پر پیٹرول بوتل بموں سے حملہ کیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق واقع اکبر چوک کے قریب پیش آیا، فوٹیج میں ملزمان کو پٹرول بوتل بموں سے حملہ کرتے اور آگ کے شعلوں کو بلند ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان کو روکنے کے لیے پولیس اہلکار کی جانب سے ہوائی فائر بھی کیے گئے، پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: نجی ریسٹورنٹ پر پیٹرول بوتل بموں سے حملہ، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
  • کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ضلع ناظم ملک اسد جاں بحق
  • نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سول جج اور وکیل قتل
  • نوشہرہ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سول جج جاں بحق
  • کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ؛ سابق ناظم قتل
  • فیصل آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق، دو افراد زخمی
  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • خیر پور: دشمنی پرفائرنگ، خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق، 2 بچیاں زخمی
  • نامعلوم افراد نے 9 بچوں کو زہریلی چیز کھلا دی، 3 جاں بحق ہو گئے