Express News:
2025-03-02@20:21:13 GMT

بولیویا میں مسافر بس حادثے میں 33 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

LA PAZ:

جنوبی امریکی ملک بولیویا کے مغری خطے پوٹوسی میں دو بسوں کے ٹکرانے سے ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں دو بسیں متاثر ہوئی ہیں اور یہ حادثہ علی الصبح دو شہروں یوونی اور کولچانی کے درمیان روٹ میں پیش آیا اور ایک بس مذکورہ شہر میں منعقد ہونے والی میلے کے لیے جارہی تھی۔

یوونی کی میونسپلٹی کے عہدیدار اوسمار سیلویٹیرا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خوف ناک حادثے میں 33 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس جائے وقوع پر موجود تھی اور حادثے کی وجوہات کا تعین کر رہی ہے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی حکام کو پیش کردی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی؛ کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

راولپنڈی:

تھانہ روات کے علاقے چک بیلی روڈ جاوا موڑ کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد راولپنڈی سے کھنگر گاؤں واپس جا ہے تھے کہ چک بیلی روڈ پر جاوا موڑ کے قریب ٹرک سے تصادم ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین 38 سالہ مسماتہ شہناز صبا اور 38 سالہ مسز وقار سمیت 36 سالہ جنید شفیق اور کھنگر سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ جنید شدید زخمی ہوگیا، تمام افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اور ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے حادثے کو اتفاقی حادثہ قرار دیکر پوسٹمارٹم اور کسی کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرانے کی تحریر دی جس پر ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی اور جاں بحق ہونے والوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • بولیویا میں دو مسافر بسوں میں تصادم، 37 افراد ہلاک
  • بولیویا : 2 مسافر بسوں کے درمیان تصادم ، 37 افراد ہلاک
  • کراچی، تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی
  • چکوال، کراچی سے سوات جانے والی بس حادثے کا شکار،8 افراد جاں بحق 15زخمی
  • کراچی سے سوات جانیوالی بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق
  • موٹروے ایم ٹو نیلہ دلہہ کے مقام پر قریب مسافر بس حادثے کا شکار
  • موٹروے پر مسافر بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی
  • راولپنڈی؛ کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • کانگو میں پراسرار بیماری سے 53 افراد ہلاک