خضدار، جے یو آئی رہنماء غلام سرور زہری پر حملہ، ساتھی سمیت جانبحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے صوبائی رہنماء غلام سرور زہری اور انکے ساتھ جانبحق، جبکہ محافظ زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام سرور زہری قاتلانہ حملے میں جانبحق ہو گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں تراسانی کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے صوبائی رہنماء غلام سرور زہری اور ان کے ساتھی مولوی امان اللہ موسیانی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ان کے محافظ زخمی ہو گئے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ غلام سرور زہری سوراب میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے گئے تھے، تاہم واپسی پر ان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غلام سرور زہری
پڑھیں:
مستونگ، پولیس کی گاڑی پر دھماکہ، 3 اہلکار جانبحق
پولیس کے مطابق دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر دھماکے سے تین پولیس اہلکار جانبحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ مستونگ میں دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا، تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج اور سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے منتقل کیا جا رہا ہے۔