ٹرمپ کو ترکی بہ ترکی جواب دینے پر یوکرینی عوام کا زیلینسکی کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
امریکا میں موجود یوکرینی باشندوں کو زیلینسکی کو خراج تحسین، اجلاس مٰں پہنچنے پر شاندار استقبال۔
یہ بھی پڑھیں:کیا زیلینسکی کے نامناسب ’ڈریس‘ نے ٹرمپ کو پہلے ہی مشتعل کر دیا تھا؟
امریکا کے اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی سربراہ ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان ہوئی جھڑپ کے بعد وائٹ ہاؤس میں دعوت چھوڑ کر رخصت ہو جانے والے یوکرینی صدر جب امریکا ہی میں موجود اپنے ہم وطنوں کے درمیان پہنچے تو یوکرینی باشندوں نے اپنے صدر کا استقبال کھڑے ہو کر کیا، اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے طرز عمل کا ترکی بہ ترکی جواب دینے والے یوکرینی صدر کو یوکرینی عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی عوام کس طرح اپنے صدر کا والہانہ استقبال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین تلخ کلامی:’ہمیں ٹرمپ کی کال آئے تو کہنا اعتکاف میں بیٹھے ہیں‘
یوکرینی صدر کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے لیے برطانیہ پہنچنے سے چند گھنٹے قبل شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زیلینسکی کے لیے بھرپور تالیاں بجائی جا رہی ہیں۔
I visited Ukraine House in Washington where I met with the Ukrainian community.
It is crucial for us that Ukraine's voice continues to be heard and that no one forgets about it—both during the war and after. People in Ukraine must know that they are not alone, and that their… pic.twitter.com/Z36s2T42SS
— Volodymyr Zelenskyy / Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) March 1, 2025
اس موقع پر ایک زخمی جنگجو نے ان سے کہا کہ ’آپ نے آج عزت کے ساتھ ہماری قوم کی نمائندگی کی اور میں ذاتی طور پر، میرا خاندان، میرے لوگ فرنٹ لائن پر ہیں‘۔
زیلنسکی نے اسے یقین دلایا کہ ہم اپنا کھویا ہوا علاقہ واپس حاصل کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو تھپڑ نہ مارنا معجزہ ہے، ترجمان روسی وزیر خارجہ
امریکا میں مقیم یوکرینی باشندوں کے اجلاس میں موجود صدر زیلینسکی سے ایک شریک رکن نے کہا کہ ’مہذب دنیا نے آج آپ کا ساتھ دیا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ سچے ہیں، لہذا اپنا پیغام پھیلاتے رہیں‘۔
ایک اور خاتون نے پیوٹن کی طرف سے اغوا کیے گئے یوکرینی بچوں کی رہائی کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ خاتون نے کہا کہ میں یوکرینی بچوں کا دفاع کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔
اس موقع پر صدر زیلینسکی نے اپنے لوگوں کو یقین دلایا کہ ’ہم نے اپنی آزادی اپنی قوم اور اپنے لوگوں کو محفوظ رکھا ہے‘۔
Volodymyr Zelenskiy received a standing ovation at a meeting with members of the Ukrainian diaspora in Washington. 'It is very important for us that Ukraine is heard and that no one forgets about it,” Zelenskiy said on social media https://t.co/gI2uEdvDRi pic.twitter.com/rUcdizeGHR
— Reuters (@Reuters) March 1, 2025
اس اجلاس کے بعد یوکرینی صدر نے ایک پوسٹ میں اعتراف کیا کہ انہیں اور ان کی قوم کو ’مشکل وقت‘ کا سامنا ہے‘۔
انہوں لکھا کہ ’یہ ہمارے لیے بہت اہم ہے کہ یوکرین کی بات سنی جائے اور کوئی بھی اس کے بارے میں نہ بھولے، نہ جنگ کے دوران اور نہ ہی بعد میں‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’یوکرین کے لوگوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں، ان کے مفادات کی نمائندگی ہر ملک، دنیا کے ہر کونے میں ہوتی ہے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا برطانیہ صدر زیلینسکی یوکرین یوکرینی عوامذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا برطانیہ صدر زیلینسکی یوکرین یوکرینی عوام یوکرینی باشندوں یوکرینی عوام صدر زیلینسکی یوکرینی صدر کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات شدید تنازع کی شکل اختیار کر گئی، ویڈیو وائرل
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات شدید تنازع کا شکار ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ جاری جنگ پر ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے جس سے یوکرین کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے۔
امریکی صدر اور یوکرینی صدر کی ملاقات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ کا جنگ نہیں جیت سکتے لیکن ہماری وجہ سے آپ اس جنگ سے نکل سکتے ہیں۔ اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا فوجی سازوسامان نہیں ہوتا تو یہ جنگ 2 ہفتوں سے زیادہ نہیں چل سکتی تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے امریکا سے روس کے خلاف مزید حمایت کی درخواست کی تاہم صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے ان پر امریکا کی بے حرمتی کا الزام لگایا اور کہا کہ آپ نے ایک بار بھی امریکا کا شکریہ ادا نہیں کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی صدر امریکی صدر کی بات کا جواب دینے کی کوشش کرتے رہے لیکن ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو بولنے نہیں دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یوکرینی صدر کو کہا گیا کہ آپ بہت زیادہ بولتے ہیں جبکہ نائب امریکی صدرجے ڈی وینس نے زیلنسکی سے کہا کہ آپ کے الفاظ انتہائی غیر مناسب ہیں۔
ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا اپنی حمایت واپس لے لے گا۔ نائب صدر وینس نے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس تنازع کے نتیجے میں امریکا اوریوکرین کے صدور کی مشترکہ کانفرنس منسوخ کر دی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان اہم معدنیات کے معاہدے پر دستخط نہ ہو سکے۔