متحدہ عرب امارات میں بڑی انعامی لاٹری؛ ایک پاکستانی کی قسمت جاگ اُٹھی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں ایک انعامی لاٹری کی قرعہ اندازی میں ایک پاکستانی کی بھی قسمت جاگ اُٹھی۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی باشندے سمیت پرتگال کے ایک شہری نے بھی انعامی لاٹری جیت لی۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے ندیم افضل نے انعامی لاٹری میں 2 لاکھ 50 ہزار درہم جیتے ہیں جس پر وہ کافی خوش نظر آتے ہیں۔
ندیم افضل نے لاٹری ٹکٹ آن لائن خریدا تھا لیکن انھیں بالکل یقین نہیں تھا کہ قرعہ اندازی میں ان کا نام نکل آئے گا۔
انھوں نے کہا کہ وہ اس انعامی رقم سے اپنے اہل خانہ کو سیر و تفریح کرائیں گے اور گاڑی خریدنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انعامی لاٹری
پڑھیں:
عالمی امن کو درپیش خطرات : پاکستان کا مؤثر کردار
اسلام آباد میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے اشتراک سے اقوام متحدہ امن مشن سے متعلق تیسری دو روزہ وزارتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف ممالک کے سرکاری نمائندوں اور فوجی افسران نے شرکت کی کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ کے علاوہ 157 ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر امن کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے فروغ کے لیے اس وزارتی کانفرنس کی تیاری نہایت اہم قدم ہے انہوں نے زور دیا کہ پائیدار عالمی امن کے قیام کے لیے تمام ممالک کو باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر قیام امن کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ پینتیس ہزار پاکستانی اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں جن میں سے ایک سو اکیاسی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پاکستان ان عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی امن کے استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے اور اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کو آج کئی سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں غلط معلومات کا پھیلاؤ سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے یہ رجحان عالمی امن کو عدم استحکام کی جانب دھکیل سکتا ہے پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں بھی عالمی امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا