چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی، نوید قمر کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی، نوید قمر کی وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے جیونیوز پر نشر اپنے بیان کی وضاحت کردی۔ نوید قمر کا کہنا تھاکہ میں نے چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی، میں نے صرف یہ کہا تھا کہ چولستان کو سرسبز دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نشر بیان سے تاثربنا کہ میں نے نہریں نکالنے کی حمایت کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چولستان میں ‘گرین پاکستان’ منصوبے کا آغاز کیا گیا اور تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔گرین ایگری مال اینڈ سروس کمپنی، اسمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کرے گی۔ دوسری جانب صوبہ سندھ میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نہریں نکالنے کی حمایت سے نہریں نکالنے نوید قمر
پڑھیں:
پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب اہم پیش رفت
اسلام آباد:حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے ماتحت حبکو گرین اور پی ایس او کے مابین ملک بھر میں ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب کا معاہدہ طے پا گیا۔
اس ضمن میں حبکو گرین کی جانب سے کراچی میں پہلے ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے 2030ء تک نئی ای وی پالیسی کے تحت پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
حبکو گرین کے چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو فروغ ملے گا۔
سبز توانائی کے فروغ کے لیے ایک اور اہم اقدام کے تحت حال ہی میں پاکستان اور چین کی ایک کمپنی کے درمیان ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
اس سے قبل ہاشو گروپ اور دیوان موٹرز کے درمیان بھی ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔
حکومت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے ذریعے ای وی کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے پرعزم ہے۔