علامہ سید عزالدین الحکیم نے کہا کہ پاکستانی عوام کا عراق سے اخوت و بھائی چارے اور محبت کا رشتہ صدیوں سے قائم ہے، اور ان تعلقات کو ہر سطح پر مزید بہتر بنایا جائے، کیونکہ وہاں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺکے اہلبیت اطہار علیھم السلام میں سے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام، جوانان جنت کے سردار حضرت امام حسین علیہ السلام اور کئی آئمہ اہلبیت علیہم السلام کے مزارات مقدسہ موجود ہیں، جن سے ہر مسلمان خاص عقیدت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور پاکستان کے بانی و سرپرست اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کی دعوت پر عراق کے معروف خاندان حکیم کی علمی دینی و سیاسی شخصیت آیت اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم (رح) کے فرزند ارجمند آیت اللہ علامہ سید عزالدین الحکیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ملکی اہم ترین شخصیات سمیت علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ محمد رشید ترابی، علامہ رائے ظفر علی، علامہ محمد سبطین اکبر، علامہ حسن رضا باقر، علامہ سجاد جوادی، علی حسین اکبر، شبرحسین اکبر، مولانا جعفرعباس، حافظ قاری غلام مصطفیٰ اور دیگر معروف علماء و دانشور حضرات نے شرکت کی۔
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید عزالدین الحکیم نے کہا کہ پاکستانی عوام کا عراق سے اخوت و بھائی چارے اور محبت کا رشتہ صدیوں سے قائم ہے، اور ان تعلقات کو ہر سطح پر مزید بہتر بنایا جائے، کیونکہ وہاں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺکے اہلبیت اطہار علیھم السلام میں سے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام، جوانان جنت کے سردار حضرت امام حسین علیہ السلام اور کئی آئمہ اہلبیت علیہم السلام کے مزارات مقدسہ موجود ہیں، جن سے ہر مسلمان خاص عقیدت رکھتا ہے۔ تقریب میں پاکستان اور عراق کے آپس میں مزید تعلیمی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی تعلقات کی بہتری پر زور دیا گیا، اور زائرین اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے پاکستانی طالبعلموں کے اقامہ ویزہ اور تعلیمی امور میں آسانی کیلئے تجاویز دی گئیں۔
 
تقریب میں فلسطین میں ہونیوالی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی اور آزاد فلسطینی ریاست کیلئے متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ دنیا میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اسلام کے ابدی اصولوں پر چلنے پر زور دیا گیا۔ اس موقعہ پر ادارہ کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد سبطین اکبر نے ادارہ کے تعلیمی تربیتی رفاہی امور سے آگاہ کیا۔ علامہ حسن رضا باقر نے ادارہ کے مختلف شعبوں اور اسلامی نظریاتی کونسل میں پاکستان کےاہل تشیع کی نمائندگی کے طورپر کئے جانیوالے اقدامات اور قانونی ترامیم اور قانون سازی سے آگاہ کیا۔ آخر میں ادارہ کے بانی علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ سید عزالدین الحکیم علیہ السلام علامہ محمد حسین اکبر ادارہ کے

پڑھیں:

لاہور میں واقع جاوید منزل جہاں آج بھی شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی خوشبو آتی ہے

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے قدیم اور مصروف ترین علاقے گڑھی شاہو میں واقع جاوید منزل شاعر مشرق اور مصور پاکستان حضرت علامہ اقبال کے آخری ایام کی گواہ ہے۔ شاعر مشرق کی یہ آخری آرام گاہ جاوید منزل آج بھی ان کی یادوں سے مزین ہے۔

علامہ اقبال نے جاوید منزل میں اپنی زندگی کے آخری تین سال گزارے۔ ان کے زیراستعمال سوٹ، شیروانی، عینک، گھڑی، مہر، ادویات اور بستر کے علاوہ کرسی، صوفے اور میز بھی دیکھنے والوں کو اقبال کی زندگی میں جھانکنے کا موقع دیتے ہیں۔

جاوید منزل میں مفکر پاکستان کے زیر استعمال اشیا، ہاتھ سے لکھا کلام اور ان کی زندگی سے جڑی چھوٹی بڑی اشیا دیکھنے والوں کے لیے سجائی گئی ہیں۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جاوید منزل زیراستعمال اشیا شاعر مشرق علامہ اقبال لاہور وی نیوز یادوں سے مزین

متعلقہ مضامین

  • آیت اللہ سید عزالدین الحکیم کا دورہ ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور
  • معاشرے کی اصلاح کی ذمہ داری صرف علماء کی نہیں، عوام کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے، آیت اللہ الحکیم
  • مولانا حامد الحق کی شہادت کے خلاف متحدہ علماء محاذ کا احتجاجی اجلاس
  • جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ علی اکبر کاظمی
  • ابوظہبی کے ولی عہدکا دورہ، یو اے ای اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے
  • ابوظہبی کے ولی عہدکا دورہ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے
  • ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کا دورہ پاکستان
  • اکبر علی خان سرسید یونیورسٹی کراچی کے چانسلر مقرر
  • لاہور میں واقع جاوید منزل جہاں آج بھی شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی خوشبو آتی ہے