گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے تحت انسانی اسمگلنگ کے خلاف سیمینار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز

لندن(سب نیوز )کشمیری بین الاقوامی تنظیم کے چیئر مین راجہ سکندر خان ڈاییسپورا کی نمایندگی کرنے والے اور معروف تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل لندن سٹی میں سٹاپ دی ہیومن ٹریفکنگ اینڈ ماڈرن ڈے سلیوری سیمینار کے مہمان خصوصی تھے جہاں تمام شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ بین المذاہب مقررین نے مختلف طریقوں سے انسانی اسمگلنگ کو روکنے پر زور دیا۔

راجہ سکندر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی سمگلنگ کی اس اربوں ڈالر کی تجارت کو روکنے کے لیے انڈر ورلڈ مافیا سے نمٹنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ہمیں متحد ہو کر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی مجرموں کا مقابلہ کرنے کے لیے طاقت، ہمت اور دانش پیدا کرنا ہو گی تاکہ انسانی اسمگلنگ میں رضاکار خواتین، مردوں اور بچوں سے جنسی تجارت، جبری مشقت کے ساتھ ساتھ بہت سی دوسری جبری مجرمانہ سرگرمیاں میں ملوث کیا ہے۔

راجہ سکندر نے سٹاپ دی ہیومن ٹریفکنگ ٹیم کے منتظمین ڈاکٹر شیخ رمزی، ڈاکٹر صف بخشی اور کیپٹن علی جاوید کو انسانی اسمگلنگ کے گھناونے جرم کے خاتمے کے لیے ہمیں تعلیم دینے اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ان کی محنت اور کوششوں کو سلام پیش کیا۔راجہ سکندر نے یہ بھی کہا کہ کویی بھی ادارہ یا فرد کمیونٹی کے افراد کی اخلاقی اور مالی مدد کے بغیر انڈر ورلڈ مافیا سے لڑنے یا اس کا قلع قمع کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا

ہر ایک سے درخواست کی کہ وہ انسانی سمگلنگ کو روکنے کے منتظمین کا ہر ممکن تعاون کریں۔ مقررین میں ڈاکٹر شیخ رمزی، کیپٹن علی جاوید، سابق ایم پی اور سابق وزیر کیتھ بیسٹ، مارٹن ویٹ مین، نکولا گیرنگٹن، ڈاکٹر فوٹینی گوڈیلا، ایس روزن، ہرمیت شاہ سنگھ، ریو ڈاکٹر سر سمانا سری اور چرچ آف ساینٹولوجی کے ٹریسی کولمین شامل تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ

پڑھیں:

پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

لاہور:ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں 3 اشتہاری بھی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عارف حسین، ابرار علی، امتیاز علی، محمد ایان بٹ، آصف رضا اور ذکا اللہ عرف احسان اللہ سیفی کے ناموں سے ہوئی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو جہلم، ڈسکہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم ابرار علی نے 6 شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی اور انہیں وزٹ ویزے پر موریطانیہ بھجوا دیا، جہاں سے انہیں کشتی کے ذریعے یورپ بھیجنے کی کوشش کی گئی، تاہم شہریوں نے غیر قانونی سفر سے انکار کر دیا اور واپس آ گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم آصف رضا سال 2022 سے اشتہاری تھا اور شہریوں کو یورپ بھجوانے کے لیے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد بٹورے، مگر انہیں یورپ کی بجائے آذربائیجان بھجوا دیا۔ آذربائیجان میں ملزم کے ساتھیوں نے شہریوں کو محصور کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور تاوان کا مطالبہ کیا، تاہم ایک ماہ بعد شہری کسی طرح جان بچا کر واپس پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔
ملزم امتیاز نے ایک شہری کو اٹلی میں ملازمت دلوانے کے نام پر 8 لاکھ روپے وصول کیے، جبکہ ملزم ایان بٹ نے ایک شہری کو برطانیہ بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیا لی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم عارف حسین اور ذکا اللہ سال 2012 سے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں اشتہاری تھے۔ ملزم عارف حسین نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کے بہانے 1 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد رقم وصول کی، جبکہ ذکا اللہ نے 2012 میں ایک شہری کو دبئی بھجوانے کے نام پر 1 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کیے، مگر ملزمان اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے نے شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
  • سیمینار کے مقررین کی عالمی برادری سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل
  • انسانی اسمگلنگ کی روک تھام: 4 سال میں 46 ہزار سے زائد افراد پر سفری پابندی عائد
  • انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • انسانی حقوق کونسل اجلاس ، پاک ،بھارت مندوبین میں شدید جھڑپ، لفظی گولہ باری ،بھارت کو کھری کھری سنادیں
  • جنیوا :انسانی حقوق کونسل میں پاکستان اور بھارت کے مندوبین میں جھڑپ
  • جینیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے مندوبین میں جھڑپ ،پاکستانی مندوب کا منہ توڑ جواب
  • کراچی، سیمینار میں دفعہ370 کی منسوخی کے سیاسی و سماجی اور قانونی اثرات کو اجاگر کیا گیا
  • اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی