نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان دو دہائیوں پرانی اسٹریٹجک شراکت داری فطری ہے، اسکی بنیاد میں اعتماد، جمہوری اقدار پر مشترکہ یقین اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ عزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے تجارت، ٹکنالوجی، سرمایہ کاری، سبز ترقی، سیکورٹی، ہنرمندی کی ترقی اور موبلیٹی پر یوروپی یونین کے ساتھ تعاون کے فریم ورک کو منظوری دیکر اس سال کے آخر تک بھارت - یوروپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کو مکمل کرنے اور ہند-بحرالکاہل خطے میں امن و سلامتی کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے نیز انڈیا مڈل ایسٹ یوروپ اکنامک کوریڈور یعنی "آئیمیک" کو آگے لے جانے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کا عزم کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیئر کے درمیان آج یہاں حیدرآباد ہاؤس میں دو طرفہ میٹنگ میں یہ فیصلے کئے گئے۔ مودی نے اپنے بیان میں یورپی کمیشن کے صدر اور کالج آف کمشنرس کے ہندوستان کے دورے کو بے مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ نہ صرف یوروپی کمیشن کا بھارت کا پہلا دورہ نہیں ہے، بلکہ کسی بھی ایک ملک میں یوروپی کمیشن کی اتنا وسیع رابطہ بھی ہے اور یہ بھی کہ یہ کمیشن کی نئی مدت کے پہلے دوروں میں سے ایک ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان دو دہائیوں پرانی اسٹریٹجک شراکت داری فطری ہے، اس کی بنیاد میں اعتماد، جمہوری اقدار پر مشترکہ یقین اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکہ عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جذبے کے تحت کل اور آج مختلف شعبوں پر مشتمل تقریباً 20 وزارتی سطح کے اجلاس منعقد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف علاقائی اور عالمی امور پر سنجیدہ اور بامقصد بات چیت ہوئی، ہماری شراکت داری کو آگے بڑھانے اور تیز کرنے کے لئے کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ مودی نے کہا کہ تجارت، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، گرین گروتھ، سیکورٹی، اسکل ڈویلپمنٹ اور نقل و حرکت پر تعاون کے لئے ایک بلیو پرنٹ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک باہمی طور پر فائدہ مند دو طرفہ آزاد تجارت کا معاہدہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لئے سرمایہ کاری کے تحفظ اور جی آئی معاہدے پر آگے بڑھنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ٹیکنالوجی اور اختراع کے میدان میں، ایک قابل اعتماد اور محفوظ ویلیو چین ہماری مشترکہ ترجیح ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر ہمارا بڑھتا ہوا تعاون باہمی اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سائبر سکیورٹی، میری ٹائم سکیورٹی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تعاون کے لئے آگے بڑھیں گے، دونوں فریق ہند پیسیفک خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی اہمیت پر متفق ہیں۔ مودی نے کہا "ہم نے آج فیصلہ کیا ہے کہ 2025ء سے آگے ہندوستان-یوروپی یونین کی شراکت داری کے لئے ایک جرات مندانہ اور پُرجوش روڈ میپ تیار کریں گے، اسے اگلی انڈیا-یوروپی یونین سمٹ کے دوران شروع کیا جائے گا"۔ دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کے لئے یوروپی کمیشن کے کمشنروں نے ہائیڈروجن فیول سیل ٹیکنالوجی سے چلنے والی بس کے ذریعے حیدرآباد ہاؤس کا سفر کیا۔ یہ بس ٹاٹا موٹرز اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے اپنے دورے کے دوران بھارت کے یو پی آئی ادائیگی کے نظام کے استعمال کو بھی دیکھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری مودی نے کہا شراکت داری کمیشن کی کے لئے

پڑھیں:

عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو چھانٹیوں سے روک دیا

امریکا کی عدالت نے وزارت دفاع سمیت سرکاری اداروں سے ملازمین کی بڑے پیمانے پر چھانٹیاں ممکنہ غیر قانونی قرار دیدی، ٹرمپ انتطامیہ کو ملازمین برخاست کرنے سے روک دیا گیا۔

وفاقی عدالت کے جج ولیم Alsup نے پرسنل مینجمنٹ سے متعلق دفتر کو حکم دیا ہے کہ وہ پروبیشنری سرکاری ملازمین کی چھانٹیوں سے متعلق 20 سے زائد اداروں کو جاری احکامات منسوخ کرے۔

امریکا میں تقریباً دو لاکھ ملازمین پروبیشنری ملازم ہیں، لیبر یونین نے سان فرانسسکو کی عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملازمین کیخلاف یہ اقدام ممکنہ طورپر غیر قانونی ہے۔

جج نے کہا کہ کانگریس نے محکمہ دفاع سمیت مختلف اداروں کو اختیار دیا ہے کہ وہ ملازمین کو بھرتی یا برطرف کریں، اس لیے پرسنل مینجمنٹ کے دفتر کو کسی صورت بھی یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی دوسرے ادارے کے اہلکاروں کو نوکری دے یا فارغ کردے۔

یونین کا کہنا تھا کہ ایسے ملازمین بھی فارغ کردیے گئے ہیں جن کے سینئرز نے انہیں بہترین ملازم قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ قتل کیس میں ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، ڈی آئی جی مقدس حیدر
  • اسٹاک مارکیٹ تباہ ہو رہا ہے لیکن نریندر مودی اپنی دنیا میں مست ہیں، کانگریس
  • یورپی کمیشن کے سابق صدر کی مشترکہ دفاعی بانڈز کے اجرا کی تجویز
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ 90 فی صد بھارتی عمومی اخراجات کے قابل نہیں، رپورٹ
  • یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین دہلی پہنچیں، نریندر مودی سے اہم بات چیت
  • یورپی یونین بھارت کے ساتھ سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کی خواہاں
  • عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو چھانٹیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد میں شدید ٹریف جام ،1وفاقی وزیر اور 2وزیر مملکت بر وقت ایوان صدر نہ پہنچ سکے،حلف اٹھانے سے محروم
  • بھارتی کمپنی نے ’’شائننگ انڈیا‘‘ کا پول کھول دیا